ETV Bharat / state

Award for Best Books in Urdu and Sindhi languages: اردو اور سندھی زبان کی بہترین کتابوں پر ایوارڈ

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 7:46 PM IST

کے سی جی پرگیہ پورم ایل ڈی انجینئرنگ کالج کے کیمپس میں گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر Gujarat Sahitya Akademi Gandhinagar کی جانب سے ایک پرگرام کا انعقاد کی گیا۔ جس میں اردو سندھی زبان کی بہترین کتابوں پر ایوارڈ دیے گیے۔

اردو اور سندھی زبان کی بہترین کتابوں پر ایوارڈ

گجرات: احمدآباد کی کے سی جی پرگیہ پورم ایل ڈی انجینئرنگ کالج KCG Pragya Puram LD Engineering College کے کیمپس میں گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کی جانب سے شام غزل پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اردو سندھی زبان کی بہترین کتابوں کے لیے ایوارڈ شعرا کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس تعلق سے گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کے چیرمین وشنو پنڈیا نے بتایا کہ سال 2017، 2018 ،2019،2020 کی سندھی اور اردو زبان میں بہترین کتابوں پر بہترین کتاب کا ایوارڈ، سند اور انعامیہ رقم دی گئی۔ جس میں 10 ادبا کو ایوارڈ دیا گیا۔ جنہوں نے سندھی اور اردو میں اپنی بہترین کتابوں کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔

اس پروگرام میں شرکت کرنے والے بی جے پی کے وزیر وزیر کبیر ڈندور نے کہا کہ گجرات ساہتیہ اکادمی ہر زبان میں بہترین خدمات انجام دے رہی ہے اور اسی لیے سندھی اور اردو کے ادبا کی بہترین کتابوں پر ایوارڈ دے کر ادبا کا حوصلہ بلند کیا ہے۔ اب ساہتیہ اکادمی کچھی زبان میں بھی اپنی خدمات دینے والی ہے ہم ان کو مبارکباد دیتے ہیں۔'

وہیں گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی کے رکن زین العابدین انصاری نے کہا آج اردو زبان کے معروف شاعر و ادیب عبرت مچھلی شہری، شبیر ہاشمی قمرالحسن ساحل، ریحانہ قاضی تنہا، فہمیدہ صبا کی بہترین کتابوں پر ایوارڈ دیا گیا۔ ساہتیہ اکادمی اردو کے فروغ کے لئے بہترین کام کر رہے ہیں اور ہم بھی اردو کے فروغ کے لئے نئے نئے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Approves Construction of Urdu Bhawan: گجرات میں اردو بھون کے قیام کو حکومت کی منظوری

اس پروگرام میں ایوارڈ حاصل کرنے والی ریحانہ قاضی تنہا نے کہا کہ میری کتاب رلاتی ہیں مجھے چاندنی رات 2019 کی میری پہلی کتاب کے لیے گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ جس کے لیے میں انہیں شکریہ ادا کرتی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.