احمدآباد: گجرات کے موربی شہر کے کیبل بریج حادثے کے بعد حکومت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں اب احمدآباد کے سابرمتی ریور فرنٹ پر 70 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اٹل بریج پر جانے سے بھی لوگوں میں ڈر و خوف ہیں ایسے میں اٹل بریج سے متعلق احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔
فی الحال گجرات میں دیوالی کے چھٹیاں چل رہی ہے ایسے میں لوگ سیر تفریح کے لیے جا رہے ہیں اور موربی کا کیبل بریج بھی لوگوں کی سیر و تفریح کے لیے ایک اہم مرکز رہا ہے جو حال ہی میں کھولا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ایک درد ناک حادثہ پیش آیا۔ Atal Bridge Reduces Visitor Capacity
اٹل بریج پر بارہ ہزار سے زائد لوگ ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ لیکن موربی حادثے کے بعد احمدآباد میں میونسپل کارپوریشن نے اٹل بریج پر صرف 3 ہزار لوگوں کے جانے کی اجازت دی ہے۔ اب صرف 3 ہزار لوگ ہی اٹل بریج پر ایک ساتھ سیر کرنے جا سکتے ہیں اور باقی لوگوں کو بریج پر جانے کے لیے اپنے نمبر کا انتظار کرنا ہوگا۔ Atal Bridge Reduces Visitor Capacity
واضح رہے کہ موربی حادثے میں اب تک 141 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں ایسے میں وہاں کے مسلم برادری کے لوگوں نے بھی حادثے کے دوران بڑی تعداد میں زخمیوں کو باہر نکالا اور لوگوں کی جان بچائی ہے جس میں 50 سے زائد لوگوں کو حسین محبوب پٹھان نے بچایا ہے جن کی ہر طرف تعریف کی جارہی ہے۔ Atal Bridge Reduces Visitor Capacity From 12,000 To 3,000
یہ بھی پڑھیں : Members of BJP MP Family Dead in Bridge Collapse موربی حادثے میں بی جے پے رکن پارلیمان کے بارہ رشتہ دار ہلاک