احمد آباد: گجرات میں ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں گائے کی غیر قانونی تجارت یا قربانی کو روکنے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ اس پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ جس طریقے سے عید الاضحیٰ کے موقعے پر گجرات محکمہ پولس کی جانب سے سرکیولر جاری کیا گیا اس پر عمل کریں۔ عید الاضحیٰ کا تہوار پرامن طریقے سے منایا جائے۔ کسی طرح کے غیر قانونی جانور کو فروخت نہ کریں اور نہ ہی اس کی قربانی دیں۔ پولس کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ جس طریقے سے ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ رتھ یاترا کا تہوار منایا گیا ہم اسی طرح سے عید الاضحیٰ کا تہوار منانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ پولس کسی پرمٹ والی گاڑی اور جانوروں کو لانے لے جانے میں بلا وجہ کسی کو پریشان نہ کریں اور امن و امان کے ساتھ یہ تہوار منایا جائے۔ ساتھ ہی جو غیر قانونی کام کرتا ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ قربانی کے بعد صاف وصفائی کا پورا خیال رکھیں۔ جانوروں کی ذرائع غلاظت کو ادھر ادھر راستوں پر نہ پھینکیں۔ کارپوریشن کا تعاون کریں۔ اور اچھے سے پر امن ماحول میں عید الاضحیٰ کا تہوار منائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ دو روز قبل گجرات پولیس کے سربراہ وکاس سہائے نے آئندہ تین روز بعد عید الاضحٰی کے تہوار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں گائے کے غیر قانونی کاروبار اور اسمگلنگ یا ذبح کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔