ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے سیلاب زدگان کو امداد پہنچانے کی اپیل

مہاراشٹر سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کے لیے جمعت علماء ہند گجرات بھی سرگرم ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر کے سیلاب زدگان کو امداد پہنچانے کی اپیل
مہاراشٹر کے سیلاب زدگان کو امداد پہنچانے کی اپیل
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 9:49 PM IST

حال ہی میں مہاراشٹر میں آئے سیلاب سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے اور انہیں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے میں سیلاب زدگان کو امداد پہنچانے کا کام مختلف تنظیموں کے ساتھ ساتھ جمعیت علمائے ہند کی جانب سے بھی کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کے لیے جمعت علماء ہند گجرات بھی سرگرم ہو گئی ہے۔

اس تعلق سے جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سیکرٹری نثار احمد انصاری نے کہا کہ 'مہاراشٹر میں حال ہی میں زبردست سیلاب نے مہاراشٹر کے کوکن، مہاڑ، راے گڑھ جیسے مقامات پر َزبردست تباہی مچائی۔'

مہاراشٹر کے سیلاب زدگان کو امداد پہنچانے کی اپیل

بڑی تعداد میں لوگوں کے گھر ڈوب اور بہہ گئے اور کافی نقصانات ہوئے ایسے میں سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کی ہر ممکن کوشش جمعیت علمائے ہند کر رہی ہے۔ جمعت علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید محمود اسد مدنی کی ہدایت سے جمعیت علماء ہند کا ایک وفد متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے بھی پہنچا اور فوری امداد بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جمعیت علما مالیگاؤں کی جانب سے کوکن سیلاب متاثرین کو امداد

انہوں نے مزید کہا کہ 'جمعیت علماء ہند گجرات بھی مہاراشٹر کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے ہر طرح سے کوشش کر رہی ہے۔ راحت کے سامان وہاں تقسیم کی گئی ہے لیکن وہاں کے حالات کو دیکھ کر بہت زیادہ امداد دینے کی ضرورت ہے۔

نثار احمد انصاری نے کہا کہ 'تمام تنظیموں اور لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ روپے امداد کریں اور متاثرین کی حالت کو سدھارنے کی کوشش کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.