ETV Bharat / state

صفا انگلش میڈیم اسکول کی جانب سے سالانہ اسپورٹس ڈے کا اہتمام - جمعیت ویلفیئر فاؤنڈیشن

Annual Sports Meet In Safa School احمدآباد میں واقع جمعیت ویلفیئر فاؤنڈیشن جمعیت علماء ہند احمد آباد (مولانا ارشد مدنی) ٹرسٹ کے زیر اہتمام صفا انگلش میڈیم اسکول کے طالب علموں کے لئے سالانہ اسپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ طلبا و طالب علموں نے جوش و خروش کے ساتھ سالانہ اسپورٹس مقابلے میں حصہ لیا۔

صفا انگلش میڈیم اسکول کی جانب سے سالانہ اسپورٹس ڈے کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 7:00 PM IST

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع جمعیت ویلفیئر فاؤنڈیشن, جمعیت علماء ہند احمد آباد (مولانا ارشد مدنی) ٹرسٹ کے زیر اہتمام صفا انگلش میڈیم اسکول کے طالب علموں کے لئے سالانہ اسپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا۔طلبا و طالب علموں نے جوش و خروش کے ساتھ سالانہ اسپورٹس مقابلے میں حصہ لیا۔

مولانا سلمان شیخ جوائنٹ سکریٹری، جمعیت علماء احمد آباد (مولانا ارشد مدنی)جمعیت ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے کہا کہ تلاوت قرآن شریف اور نعت شریف کے بعد صفا انگلش اسکول کا ترانہ اور حلف برداری کے بعد سالانہ اسپورٹس ڈے کا آغاز کیا گیا۔صفا انگلش اسکول کے بچوں نے جوڈو کراٹے کے کرتب اور فائٹ کر کے دکھایا۔اس کے بعد بچوں نے دوڑ، بوری چلانے، لیمن اسپون اور مختلف اقسام کی دوڑ میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہاکہ سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کھوکھو، کبڈی اور کرکٹ کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کو صفا انگلش اسکول کی جانب سے اسناد سے نوازا گیا۔مختلف مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والے بچوں کو مہمانوں کی طرف سے گولڈ، سلور،برانز میڈل اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:احمدآباد میں ہوگا کانکریہ کارنیوال، فلاور شو اور 9واں نیشنل بک فیئر

مفتی ساجد بیلم اور مولانا سلمان ، جمعیت کے جوائنٹ سیکرٹری۔صفہ انگلش اسکول میں کراٹے اکیڈمی کے ذریعے بچوں کی تربیت دینے والے ذاکر شیخ جنہوں نے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منظم کیا اور ان کی ٹیم کو ٹرافی سرٹیفکیٹ اور 15000 روپے کا چیک بھی دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.