ETV Bharat / state

احمدآباد: کورونا کے مریضوں کی فہرست جاری

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 10:45 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں سب سے زیادہ کورونا مثبت کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے کورونا مریضوں کے ناموں کی فہرست جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔

announced names of seven new corona victims in ahmdabad gujrat
احمدآبا میں سات نئے کورونا متاثرین کے ناموں کا اعلان

گجرات میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ 19 مارچ کو گجرات میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جو اب تیزی سے ہر روز بڑھتا ہی جا رہا ہے جس کی وجہ سے اب گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 95 ہو گئی ہے۔ جبکہ اب تک 8 افراد کی کورونا وائرس کے سبب اموات ہو چکی ہیں۔

کل شام سے سات نئے کورونا مثبت کیس درج کیے جا چکے ہیں۔ کل شام میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 87 تھی۔

بات کریں احمدآباد کی تو یہاں اب تک کورونا وائرس کے 38 مثبت معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اب تک 4 افراد احمدآباد میں کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس میں سے تازہ 7 مریضوں کے ناموں کا اعلان احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں احمدآباد کے کالو پور، باپو نگر علاقے کے مریضوں کے نام کا اعلان ہوا ہے، جس میں سے کالو پور ملک شاہ مسجد کے ایک 68 سالہ شخص نے دہلی کے نظام الدین مرکز میں ہوئے اجتماع میں شرکت کی تھی۔ ان کے رابطے میں آنے والے ایک ہی فیملی کے مزید چار لوگوں کو بھی کورونا پوزیٹیو ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ان پانچوں افراد کو احمدآباد میونسپل کارپوریشن ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ اس معاملے پر پولیس اور محکمہ صحت نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس تعلق سے میونسپل کمشنر وجے نہرا نے بتایا کہ کورونا پوزیٹیو مریضوں سے دوسرے اور کئی لوگوں میں بھی کورونا وائرس پھیل سکتا ہے اس لیے ایسے مریضوں سے دور رہیں۔ مثبت مریضوں کے رابطے میں رہنے والے افراد کے گھر والے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کارپوریشن کو ایسا فیصلہ لینا پڑا اور اگر کوئی ان لوگوں سے براہ راست ملے ہوں تو وہ خود قرنطینہ میں چلے جائیں اور سرکار کو جانکاری دے دیں۔
ان کے آس پاس رہنے والے یا ان کی وجہ سے کسی کو کوئی تکلیف ہوتی ہو تو فوراً 104 اور اس نمبر پر 6357094245 واٹس ایپ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.