ETV Bharat / state

Heritage Building in Ahmedabad احمدآباد کی سو سالہ قدیم عمارت ہیریٹیج حویلی میں تبدیل

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد ہیریٹیج حویلی بنانے کے لیے تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بلڈر نفیس اختر کاگدی نے کہا کہ ہم احمد آباد میں ہیریٹیج عمارتوں میں تزئین نو کرکے ان کو سیاحوں کے لئے بہتر جگہ بنا سکتے ہیں۔ Heritage Building in Ahmedabad

احمدآباد کی سو سالہ قدیم عمارت ہیریٹیج حویلی میں تبدیل

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 8:39 AM IST

احمدآباد کی سو سالہ قدیم عمارت ہیریٹیج حویلی میں تبدیل

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد شہر کو ورلڈ ہیریٹیج سیٹی کا درجہ حاصل ہے لیکن اب بھی احمد آباد شہر میں بہت سے قدیم مکانات خستہ حالی کے شکار ہوکر منہدم ہو رہے ہیں۔ ایسے ہی احمدآباد کے بھدر پلازہ علاقے میں موجود نفیس اختر کاگدی نے اپنے مکان کو ہیریٹیج حویلی میں تبدیل کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ نفیس اختر کاگدی کے مکان کو احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد ہیریٹیج حویلی بنانے کے لئے تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے۔

اس تعلق سے بلڈر نفیس اختر کاگدی نے کہا کہ احمد آباد شہر کو ہیریٹیج سٹی کا درجہ ملا ہے تو یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم احمدآباد شہر میں جہاں جہاں قدیم ہیریٹیج کی ملکیت ہے، اسے ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ سے منظوری لے کر اس میں تزئین نو کا کام شروع کریں اور میں نے یہ کام شروع کردیا ہے۔ میرا مکان احمدآباد شہر کے بھدر پلازہ میں ہے جو سو سالہ قدیم عمارت ہے۔ اسے میں نے خرید کر اس میں تزین نو کا کام شروع کیا ہے اور اس کے لئے میں نے ریٹس ڈیپارٹمنٹ سے منظوری لی ہے۔ اس میں بڑے بڑے ہال ہیں۔ جو سیاح شہر گھومنے آتے ہیں ان کے قیام کے لیے یہ جگہ کافی بہتر رہے گی، یہ حویلی باہر سے بھی بہت زیادہ خوبصورت ہے۔ لوگ یہاں گھومنے بھی آ سکتے ہیں۔ ہیریٹیج عمارتوں کی تزئین نو کرنے کے لیے لیے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کا ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ منظوری بھی دے رہا ہے، جس میں 19یں نمبر پر مجھے منظوری ملی ہے اور یہ کام بہت جلد پورا ہو جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ یہاں پر زیادہ سے زیادہ سیاح آکر آرام سے رہ سکیں گے اور احمد آباد شہر کی سیر بھی کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Historic Khan Jahan Masjid in Ahmedabad: احمدآباد کی خان جہاں مسجد کیوں ہے خاص؟

انہوں نے مزید کہا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ اس تعلق سے بھرپور تعاون کر رہا ہے اور لوگوں کی رہنمائی بھی کر رہا ہے کہ وہ کس طریقے سے قدیم عمارتوں کو تزئین نو کر سکتے ہیں۔ ایسے میں ہیریٹیج عمارتوں کی حفاظت کے لئے ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ میں لوگوں کو رابطہ کرنا چاہیے اور اس کے لئے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ہماری ایسی وراثت ہے جس کو ہم اولڈ از گولڈ کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.