ادھر ریاست گجرات میں کورونا نے تباہی مچائی ہے۔ شہراحمدآباد میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے منظر عام پر آنے کے بعد سے گزشتہ ایک ہفتے سے شہر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ طبی سہولیات اور دودھ کی فراہمی کے علاوہ دیگر دکانوں اور مرا کز کو بند کر دیا گیا۔
کئی دنوں کے بعد آج سے احمدآباد انتظامیہ نے کچھ راحت دیتے ہوئے کل سے ضروریات زندگی کی اشیاء کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ احمدآباد کے دس علاقے کو ریڈ زون میں شامل کر کے اس علاقے کو پوری طرح سیل کر دیا گیا تھا اور میلٹری فورس بھی تعنیات کر دی گئی تھیں۔
ایسے میں شرائط کے ساتھ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے کرانے کی دکانیں، سبزی اور پھل بیچنے کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے صبح سے ہی احمدآباد کے ہنسمکھ ریڈی میٹ کے قریب بڑی تعداد میں لوگ سبزیاں خریدنے پہنچے۔ ہر سبزی اور پھل بیچنے والوں کو میونسپل کارپوریشن نے اسکریننگ کر کے ہیلتھ کارڈ دیا ہے اور اتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے جس کے تحت سبزی فروش، سبزی خریدنے والوں کو سینیٹائز بھی کر رہے ہیں اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں کو قطار میں اور سرکل کے اندر کھڑا رکھ کر سبزی بیچ رہے ہیں۔ اس موقع پر لوگوں میں خوشی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ رمضان کے دوران ایک ہفتے سے ضروریات زندگی دکانیں بند ہوگئیں تھیں جس سے لوگوں کو بہت ساری تکالیف کا سامنا کرنا پڑا لیکن آج سے دکانیں کھلی ہیںتو لوگ خوش نظر آئے اور ضروری سامان خریداری بھی کر رہے ہیں۔