ETV Bharat / state

امیت شاہ نے آج احمدآباد میں شجرکاری مہم شروع کی - etv bharat urdu

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج احمد آباد میں پودے لگائے۔ انہوں نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں 11 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور شہریوں سے اس مہم میں حصہ لینےکی اپیل کی ہے۔

امیت شاہ نے آج احمدآباد میں شجرکاری مہم شروع کی

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 4:13 PM IST

Updated : Sep 11, 2021, 3:33 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج احمد آباد میں شجر کاری کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس شہر کو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کو سبز و شاداب علاقہ بنائے۔

امیت شاہ نے آج احمدآباد میں شجرکاری مہم شروع کی
امیت شاہ نے آج احمدآباد میں شجرکاری مہم شروع کی

شاہ نے اپنے حلقہ گاندھی نگر کے بوڈک دیو کے علاقے میں سندھو بھون مارگ پر احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے پلاٹ پر تین پودے لگائے۔

پروگرام کے بعد انہوں نے اپنے خطاب میں کہا میں میونسپل کارپوریشن کی پوری ٹیم سے اپیل کرتا ہوں کہ احمد آباد کو ایسا شہر بنائیں جس کا سبز رقبہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑا علاقہ ہو اور یہ ممکن ہے۔

انہوں نے اپنے حلقہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے پودے لگائیں جو تین سے چار نسلوں کو آکسیجن دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ زمین، انسانیت اور ماحول کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ درخت ہمیں آکسیجن دیتے ہیں۔ پرندوں کو کھانا دیتے ہیں اور ایسے درختوں کے طبی فوائد بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں 11 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور شہریوں سے اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر شاہ نے مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت انسداد کووڈ 19 ویکسینیشن اور مفت راشن لینے میں اپنے حلقے کے لوگوں کی مدد کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی شروع کیا۔

Last Updated : Sep 11, 2021, 3:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.