ETV Bharat / state

Amena Khatun Super Speciality Hospital آمنہ خاتون ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل میں کیتھ لیب خدمات کا آغاز

احمدآباد کے جوہا پورا میں واقع آمنہ خاتون ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال میں جدید ترین کیتھ لیب اور ہارڈ بریڈ آپریشن تھیٹر کے ساتھ دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کے لئے خصوصی کارڈیک خدمات کا افتتاح کیا گیا۔ Amena Khatun Super Speciality Hospital

آمنہ خاتون ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل میں کیتھ لیب خدمات کا افتتاح

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 5:02 PM IST

احمدآباد: گجرات کے احمدآباد کے جوہاپورا میں واقع آمنہ خاتون ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال میں جدیدترین کیتھ لیب اور ہارڈ بریڈ آپریشن تھیٹر کے ساتھ دل کے مریضوں کے لئے خصوصی کارڈیک خدمات کا افتتاح کیا گیا۔Amena Khatun Super Speciality Hospital In Ahmedabad Start Cardiac Lab Services

آمنہ خاتون ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل میں کیتھ لیب خدمات کا افتتاح

آمنہ خاتون ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال شہر کے مغربی علاقے اور سرخیز جوہا پورا کے لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ یہاں صرف آٹھ برسوں میں دو لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ آمنہ خاتون ہسپتال کی سی ای او کائنات شیخ نے کہا کہ ہمارے ہسپتال میں 40 سے زائد مشہور اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی ایک ٹیم ہے جو اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اس کوشش میں ہم بہت حد تک کامیاب بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں 8 بستروں کی گنجائش والا ایمرجنسی یونٹ ہے۔ اس یونٹ میں دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔ اس سے قبل دل کے مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں میں علاج کرانا پڑتا تھا اس لیے ان کی پریشانیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے ہسپتال میں کیتھ لیب کی شروعات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Government Negligence in Muslim Area احمد آباد کا مسلم اکثریتی علاقہ حکومت کی عدم توجہی کا شکار

وہیں ہسپتال کے رکن ابرار علی سید نے کہا کہ آمنہ خاتون ہسپیتال بہت ہی بہترین کام کر رہا ہے۔ کورونا کے دور میں بھی ہسپتال نے عام لوگوں کو معیاری خدمات فراہم کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ لوگ دل کی بیماری میں مبتلا ہیں اور انہیں علاج کے لئے بھاری فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ان کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب انہیں دور دراز کے علاقوں میں واقع ہسپتالوں میں جا کر علاج کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں اسی ہسپتال میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائے گی اور اس کے لئے انہیں زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔

جمعیت الہدایہ کے چیرمین محمد فضل الرحیم مجددی دینے کہا کہ آمنہ خاتون ہاسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں پہلی جدید کارڈیک کیتھ لیب اور ہارڈ بریڈ آپریشن تھیٹر خدمات شروع کی گئی ہے ۔ہم ان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اب کم خرچ میں دل کے مریضوں کا علاج با آسانی اس ہسپتال میں کیا جاے گا ۔Amena Khatun Super Speciality Hospital In Ahmedabad Start Cardiac Lab Services

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.