ETV Bharat / state

احمدآباد: آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد - اردو نیوز گجرات

کورونا وائرس کے سبب تمام طرح کے تہذیبی و ثقافتی پروگرام بھی بند ہو گیے ہیں لیکن اب کورونا وائرس سے کچھ راحت ملتے ہی تمام طرح کے پروگرام و اجلاس کی شروعات ہوچکی ہے ایسے میں شائن انڈیا سوشل اینڈ کلچرل اکادمی احمدآباد کی جانب سے ایک آل انڈیا مشاعرے کی نشست اور جشن بیس سال بے مثال جناب اقبال شیخ کا اہتمام کیا گیا۔

all india mushaira in ahmedabad
آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 4:42 PM IST

اس مشاعرے کی نشست میں ملک کے نامور شعراء حضرات نے شرکت کر اپنے بہترین کلام پیش کیے۔ احمدآباد کے گومتی پور علاقے کے کانگریس کے میونسپل کاونسلر اقبال شیخ گزشتہ 20 سال سے بحیثیت میونسپل کاونسلر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کی بیش بہا خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس آل انڈیا مشاعرے میں اقبال شیخ کو عوامی خدمت گار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

ان کے ساتھ ہی اردو کی خدمت کرنے والے گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کے ڈائریکٹر زین العابدین انصاری کو "خادم اردو زبان و ادب ایوارڈ" سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز

all india mushaira in ahmedabad
آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد

اس موقع پر اجین کی مشہور شاعرہ شبنم علی شبنم کو "ستارہ سخن ایوارڈ" سے نوازا گیا، جس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شبنم علی شبنم نے کہا کہ گجرات میں اردو ادب کو فروغ دینے کے لیے بہترین کاوشیں اور خدمات انجام دی جا رہی ہیں اور آج مجھے ستارہ سخن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے لیے میں مہتمم حضرات کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.