ETV Bharat / state

اروند کیجریوال کے گجرات دورے پر ایم آئی ایم کا ردعمل - ایم آئی ایم

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے گجرات کا دورہ کر کے 2022 گجرات اسمبلی انتخابات(gujarat assembly elections) میں تمام سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان کیا جس کے بعد گجرات کی سیاست میں گہما گہمی دیکھی جارہی ہے۔

اروند کیجریوال کے گجرات دورے پر ایم آئی ایم کا ردعمل

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 6:19 PM IST

اروند کیجریوال کی گجرات آمد پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات یونٹ کے ترجمان دانش قریشی نے عام آدمی پارٹی کو بی جے پی کے جیسی آئیڈیالوجی والی پارٹی قرار دے دیا۔

گجرات ایم آئی ایم کے ترجمان دانش قریشی

اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (گجرات) کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ 'ایم آئی ایم(MIM) اپنے نظریات کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے لیکن اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی بی جے پی کے طرز پر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی جے شری رام کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھتی ہے تو وہیں عام آدمی پارٹی جے ہنومان کا نعرہ لگاتی ہے۔ بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی میں بہت زیادہ فرق نہیں ہے یہ لوگ سافٹ اور ہارڈ ہندوتوا کی سیاست گجرات میں کر رہے ہیں۔

دانش قریشی نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی گزشتہ 3 سے 4 ٹرم سے مسلسل گجرات کی سیاست میں قدم جمانے کوششیں کر رہی ہے لیکن کامیاب نہیں ہوسکی۔ سبھی سیٹوں پر کیجریوال لڑ رہے ہیں تو وہ اپنے طریقے سے الیکشن لڑیں۔ ہم اپنے طریقے سے اچھے سے اچھے نتائج دے سکیں اس طریقے سے 2022 میں اسمبلی انتخابات لڑنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں جہاں جہاں دلتوں، مسلمانوں او بی سی سماج کے لوگوں کو پسماندہ رکھنے کی سیاسی شازشیں چل رہی ہیں ان شازشوں کو توڑنے کے لیے ہمیں جہاں جہاں صحیح لگے گا وہاں وہاں الیکشن لڑیں گے۔ زیادہ سے زیادہ امیدوار میدان مین اتاریں گے اور 2022 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مقابلہ رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.