احمدآباد: احمدآباد کے جمالپور علاقے میں رہنے والے منشیات مخالف مہم کے کنوینر جاوید سید کو اے آئی ایم آئی ایم پارٹی دریاپور سیٹ پر اپنا امیدوار بنانے والی ہے ۔ایسی بات چل رہی ہے ابھی ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی نے اس بات کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن جاوید سید کو پارٹی کی جانب سے یقین دہانی دی گئی ہے کہ انہیں ہی امیدوار بنایا جائے گا۔AIMIM Leader Javed Syed Reaction On Gujrat Election
جاوید سید نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اویسی صاحب جب گزشتہ ماہ احمدآباد آے تھے اس وقت دریاپور سیٹ سے الیکشن لڑنے کی بات ہم نے کی تھی اور صابر کابلی والا نے بھی مجھے کنفرمیشن دی ہے کہ آپ کو دریاپور سے الیکشن لڑنے دیا جاے گا. پارٹی چاہتی ہے کہ میں دریاپور سے الیکشن لڑوں تو میں ضرور لڑو نگا.
یہ بھی پڑھیں:JDS Spokesperson حجاب عورت کا انتخاب ہے، فیصلہ ترقی پسند سوچ کی بنیاد پر ہونا چاہیے
انہوں نے کہا کہ میں 43 سال کا ہوں 15 سال سے رپورٹنگ کر رہا ہوں سیاست، اقتدار اور اپوزیشن کو بہت نزدیک سے دیکھ چکا ہوں۔ دریاپور پور کی عوام ایک نوجوان کو رکن اسمبلی دیکھنا چاہتی ہے ۔پارٹی نے مجھے امیدوار بنانے کا فیصلہ لیا یے ۔میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑوںگا۔.AIMIM Leader Javed Syed Reaction On Gujrat Election