گجرات: صابر کابلی والا کو فون پر دھمکی دینے والے شخص نے اپنا نام عمران بتایا ہے۔ ساتھ ہی صابر کابلی والا سے اس نے فون پر کہا کہ اگر وہ اپنی جان بچانا چاہتے ہیں تو اسے ایک بیگ بھر کر روپے دینا ہوگا۔ اس معاملے پر صابر کابلی والا نے احمدآباد کے گائیکواڑ حویلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
صابر کابلی والا کو فون پر دھمکی دینے والی عمران نے کہا کہ میں نے موسے والا کو مار ڈالا ہے caller claims he killed Sidhu Moosewala اگر آپ اپنی جان بچانا چاہتے ہیں تو مجھے ایک بیگ بھر کر روپے دینا ہوگا یہ سنتے ہی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی والا نے اپنے حامیوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچے اور دھمکی دینے والے شخص کے خلاف شکایت درج کرائی۔ AIMIM Gujarat chief receives death threats
واضح رہے کہ صابر کابلی والا پہلے گجرات کانگریس کمیٹی میں تھے، اس کے بعد وہ آل انڈیا اتحاد المسلمین میں شامل ہوگئے اور پارٹی کی گجرات یونٹ کے چیئرمین بھی بن گئے۔ پولیس نے اب فون پر دھمکی دینے والے شخص کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ سائبر ماہرین کی مدد سے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Demand for Lifting of Ban on Black Animals: گجرات میں کالے جانور سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ