احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات میں پہلی بار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین حصہ لینے والی ہیں، جس کے لیے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ ایسے میں انتخابات میں خواتین کے رول کو مدنظر رکھتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد کی خواتین کارکنان کو مختلف عہدوں سے نوازا گیا اور مجلس کی خواتین کی یونٹ تشکیل دی گئی۔ اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد کی خواتین یونٹ کی صدر کوشیکا پرمار نے کہا کہ آج ہم نے ایم آئی ایم گجرات کی احمدآباد پارٹی آفس میں خواتین کو مختلف عہدے دیے ہیں۔ احمدآباد شہر اور مختلف وارڈ میں خواتین کی تنظیم کو بنایا ہے۔ آئندہ دنوں میں ہم خواتین کی تنظیم کو اور مضبوط بنائیں گے۔Women Unit of AIMIM Ahmedabad
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا اتحاد المسلمین پارٹی میں احمد آباد اور گجرات کے ہر شہر میں میں بڑی تعداد میں خواتین جڑ رہی ہیں اور اپنی رکنیت حاصل کر رہی ہیں۔ اس لیے انہیں اس علاقے میں عہدے دیے گئے ہیں اور مضبوطی سے الیکشن لڑنے کے لیے خواتین کے کافی ضرورت ہے۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کے ہر ہفتے ہم مختلف علاقوں کی خواتین کو عہدے دیتے ہیں اور ہم سے جڑنے والی خواتین کا پارٹی میں استقبال بھی کیا جاتا ہے۔ آج ہم نے 47 خواتین کو احمد آباد کے مختلف علاقے کا عہدیدار بنایا ہے۔ پارٹی میں جڑنے کے بعد خواتین کافی خوش ہیں اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔
Asaduddin Owaisi on Rajasthan Politics: اقلیت ووٹ بینک نہ بنیں بلکہ اپنے لیڈر کو مضبوط کریں: اویسی