ETV Bharat / state

Gujarat Election Results گجرات میں نہیں چلا مجلس کا جادو - Gujarat Election Results AIMIM factor

اس بار گجرات اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے علاوہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی نے امیدار کھڑے کیے، جس کا فائدہ بی جے پی کو ملا۔ مجلس اور عام آدمی پارٹی کے امیدواروں نے کئی امیدواروں کا کھیل بگاڑا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلم امیدواروں کے بلا مقابل مسلم امیدواروں کو کھڑا کیے جانے سے مسلم نمائندگی کو نقصان پہنچا ہے۔ Gujarat Election Results 2022

aimim-factor-did-not-work-in-gujrat
گجرات میں نہیں چلا مجلس کا جادو
author img

By

Published : Dec 8, 2022, 6:47 PM IST

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کے ساتھ بی جے پی اقتدار میں واپسی کی ہے۔ اب تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی 157 سیٹوں کے ساتھ مسلسل ساتویں دفعہ واپسی کررہی ہے، جب کہ بی جے پی نے اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ Gujarat Election Results 2022

اس بار کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے علاوہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنے امیدار کھڑے کیے، جس کا فائدہ بی جے پی کو ملا۔ مجلس اور عام آدمی پارٹی کے امیدواروں نے کئی امیدواروں کا کھیل بگاڑا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلم امیدواروں کے بلا مقابل مسلم امیدواروں کو کھڑا کیے جانے سے مسلم نمائندگی کو نقصان پہنچا ہے۔ اس قبل گجرات اسمبلی میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے تین مسلم امیدواروں میں سے ایک غیاث الدین شیخ کو دیاپور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہاں سے بی جے پی کے امیدوار کوشک جین نے جیت درج کی ہے۔

دریاپور میں بی جے پی کے امیدوار کوشک جین کو 61090 ووٹ ملے، جب کہ کانگریس کے امیدوار غیاث الدین شیخ کو 55847 ووٹ ملے۔ عام آدمی پارٹی کے تاج قریشی کو4164 ووٹ ملے اور اے آئی ایم آئی ایم ایم کے حسن خان پٹھان کو 1771 ووٹ ملے۔ مقامی لوگ دریاپور سیٹ سے کانگریس کے غیاث الدین شیخ کی شکست کو عام آدمی پارٹی اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے درمیان ووٹوں کی تقسیم کو بتارہے ہیں۔

جمال پور کھاڑیہ میں بھی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے امیدوار اتارا۔ یہاں مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی والا جمال الیکشن کے میدان میں تھے۔ جنہیں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور کانگریس کے عمران کھیڑا والا 65.31 فیصد ووٹوں سے جمال پور کھاڑیہ سے کامیاب ہوئے، جب کہ صابر کابلی والا کو 15. 34 فیصدی ووٹ ملے اس کے علاوہ وہ بی جے پی کے امیدوار بھوشن بھٹ کو 14.51 فیصد ووٹ ملے۔
اس کے علاوہ دانی لمڈا اور ویجل پورچ میں بھی اے آئی ایم ائی ایم نے امیدوار اتارے، لیکن انہیں بہت کم ووٹ ملے اور دانی لمڈا میں کانگریس کے شیلش پرمارکر کی جیت ہوئی، جب کہ ویجل پور میں بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.