احمد آباد:گجرات کے احمدآباد میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انہدامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم احمدآباد کے صدر دانش قریشی نے کہا کہ احمد آباد کے اردگرد غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ سامنے آنے کے باوجود حکومت میں شامل لوگوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ دوسری طرف پی او ٹی ایریا بالخصوص مسلم اور دلت علاقوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ غریبوں کے مکانات نہیں گرائے جائیں، اس کے برعکس امپیکٹ فیس کے نام پر بڑے پیمانے پر عمارتوں کی تعمیر کو جواز فراہم کیا جاتا ہے۔گجرات کے اندر مسلم کمیونٹی کے پسماندہ اور دلت طبقے کو ڈسٹرب ایریا کے نام پر قید کر دیا گیا ہے۔ اور کوئی مسلم نئے علاقوں میں نہیں جا سکتے تو سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہاں رہنے والے کہاں جائیں گے اور مکانات توڑنے کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Uniform Civil Code یکساں سول کوڈ سے مسلمانوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، صوبہ خان پٹھان
اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ اس معاملے پر کمشنر سے میری گزارش ہے کہ آپ کمرشل کنسٹرکشن سے منسلک لوگوں کے ساتھ جو بھی قانونی کارروائی کرنا چاہیں کریں، لیکن خاص خیال رکھا جائے کہ عام آدمی کی جھونپڑی نہ چھین جائے۔ ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ جیسے قوانین کی وجہ سے کورٹ ایریا میں لوگوں کا ہجوم بڑھتا جا رہا ہے۔