گجرات کے شہر احمد آباد رکھیال علاقہ میں کُل ہند مجلسِ اتحادالمسلین کے کارکنان نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
ملک بھر کے غرباء اور متوسط طبقہ کے افراد مہنگائی اور بے روز گاری لو کے کر پریشان ہیں ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے کی کڑی کے پیش نظر احمد آباد میں ایم آئی ایم کے کارکنان نے مہنگائی کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ آئے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔غرباء اور متوسط کے افراد پریشان ہیں ۔
احتجاج کر رہے ایم آئی ایم کے کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔مظارہین کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف وہ اپنی آواز بلند کرتے رہینگے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے تو کورونا وائرس اور اب مہنگائی کے سبب غرباء کا جینا دوبھر ہوگیا ہے