ETV Bharat / state

احمد آباد: آمدنی نہ ہونے سے آٹو ڈرائیورز پریشان - Gujarat auto drivers news

کورونا وائرس کےاثرات سے تحفظ کے لئے جاری لاک ڈاؤن کے سبب ہر طبقہ پریشان ہے۔ باا لخصوص یومیہ مزدوروں کی حالت ناگفتہ بہ ہوگئی ہے۔ ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد کے مشہور ریلوے اسٹیشن کالوپور ریلوے اسٹیشن پر آٹو رکشہ چلاکر ضروریات زندگی کی تکمیل کرنے والوں کی حالت بھی اس سے مستثنی نہیں ہے۔

آٹو رکشہ ڈرائیور حالات سےمجبور
آٹو رکشہ ڈرائیور حالات سےمجبور
author img

By

Published : May 29, 2020, 10:20 AM IST

لاک ڈاون کے سبب پیدہ شدہ حالات سے مجبور آٹو والوں سے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا نے بات کی

آمدنی نہ ہونے سے آٹو ڈرائیورز پریشان

آٹو رکشا ڈرائیور احمد حسین نے اپنی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ پانچ سالوں سے احمدآباد ریلوے اسٹیشن پر آٹو چلا کر زندگی گدارہے ہیں ۔ مگرلاک ڈاؤن کے سبب ان کی حالت ناگفتہ بہ ہوگئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آٹو چلانے سے چار سو پانچ سو روپے کی آمدنی ہو جاتی تھی لیکن جب سے رکشے چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے تب سے گھر میں آفت آن پڑی ہے ۔آٹو چلاکر کمانے کے علاوہ آمدنی کے دیگر ذرائع بھی نہیں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے حالات کے پیش نظر آتم نربھراسکیم کا اعلان کیا ہے ۔مگر اب تک اس کے لیے کسی طرح کا انتظام نہیں کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں تاحال کوئی فارم نہیں بھرے گیے ۔اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ آٹو رکشا یونین اپنے تمام ڈرائیورز کے لیے کچھ مخصوص انتظام کرے اور حکومت سے ان کی روزی روٹی کیلئے یے کوئی خاص پیکج کا اعلان کرے۔

وہیں ایک دوسرے آٹو رکشہ ڈرائیور نثار احمد کا کہنا ہے کہ دو مہینے سے رکشہ بند رہنے کے سبب روزی روٹی کا ذریعہ بند ہوگیا ہے۔ رکشہ دن بدن خراب ہوتی جارہی ہیں اور گھر کے حالات بھی بہت خراب ہوچکے ہیں ۔ کسی طرح کی کوئی امدد نہیں ملی ہے ۔آٹو رکشہ چلا کر ہی اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتے تھے۔ رکشا اپنے گھر کے حالات اور بے روزگاری دور کرنے کے لیے خریدا تھا لیکن اب یہ رکشہ غیر ضروری شئے کی طرح ایک کنارے میں پڑی ہوئی ہے.

ایسے می‍ں حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد مصیبت کا حل نکالیں اور آٹو رکشہ والوں کے لیے کوئی خاص قدم اٹھائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.