ETV Bharat / state

Jamiat Ulema Relief in Bharuch جمعیۃ علماء احمد آباد نے بھروچ کے سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کی

جمعیت علماء احمد آباد (مولانا ارشد مدنی) گجرات کے شہر بھروچ کے سیلاب متاثرین تک پہنچایا اور انہیں امداد فراہم کی۔ سیلاب متاثرین کو راشن کٹ تقسیم کرکے سیلاب متاثرین کی زندگی میں خوشیاں لانے کی کوشش کی گئی۔ Jamiat Ulema Ahmedabad in Bharuch

Jamiat Ulema Relief in Bharuch
Jamiat Ulema Relief in Bharuch
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2023, 12:47 PM IST

بھروچ: گزشتہ ہفتہ گجرات کے شہر بھروچ میں بارش کے سبب سیلاب آگیا تھا۔ جس کے بعد اب جمعیۃ علماء احمد آباد نے بھروچ کے سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کی ہے۔ اس تعلق سے مولانا سلمان شیخ جوائنٹ سکریٹری جمعیت علماء احمد آباد (مولانا ارشد مدنی) نے بتایا کہ حال ہی میں، بھروچ میں نرمدا ندی میں پانی کے اوور فلو کی وجہ سے، بھروچ، انکلیشور اور نرمدا کے کنارے کے آس پاس کے علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ خاص طور پر بھروچ شہر میں نرمدا کے کنارے مالاباری دروازہ، فرجا بازار اور علیہ بیٹ میں بڑے پیمانے پر معاشی نقصان ہوا۔ اس حوالہ سے جمعیت علماء احمد آباد (مولانا ارشد مدنی) کی ٹیم متاثرین کے پاس پہنچی۔ اور مقامی ذمہ داران مولانا اویس ایس، عارف بھائی، مولانا عمران، عمران بھائی کلائی اور اقبال بھائی کا سروے اور رہبری میں بھروچ کے علاقہ ملباری دروازہ اور فرجہ بازار میں پہنچ کر 10 کلو چاول، 10 کلو آٹا، 5 لیٹر تیل، 3 کلو چینی۔ 500 گرام چائے کی پتی، 1 کلو نمک، 200 گرام ہلدی، 500 گرام لال مرچ، 500 گرام دھنیا پر مشتمل 175 راشن کٹس جن کی مالیت 1700 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Kunwar Danish Ali کنور دانش علی کو انصاف دلانے کے لیے احمدآباد سے اٹھی آواز

اس کے علاوہ، علیہ بیٹ میں رہنے والے 137 کچھی مالدھریوں اور 5 دیگر خاندانوں میں 1000 روپے فی خاندان کی نقد امداد تقسیم کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نرمدا ندی میں سیلاب آنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کا نقصان ہوا۔ گھر کے گھر بہہ گئے اور کئی دنوں تک لوگوں کو کھانا بھی میسر نہیں ہوا۔ لوگوں کے گھر ڈوب گئے اور لوگوں کے سر سے چھت بھی چھن گئی۔ حالانکہ سرکار نے ان کے لیے امداد بھی فراہم کی ہے۔ لیکن مختلف تنظیم والے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پہنچ رہے ہیں۔ ایسے میں جمعیت علماء ہند نے بھی یہ سیلاب متاثرین کے امداد فراہم کے لیے پیش پیش رہ کر قدم اٹھایا ہے۔ سیلاب متاثر کی مدد کر کے جمعیت علماء ہند خوشی محسوس کر رہی ہے اور انہیں راحت ملے ایسی دعائیں بھی مانگ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.