ETV Bharat / state

درگاہوں کے خادموں پر کورونا کا اثر - حضرت شاہ عالم کی درگاہ

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں موجود حضرت شاہ عالم کی درگاہ پر ہمیشہ سے ہزاروں کی تعداد میں عیقدت مند آتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے درگاہ و مساجدوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایسے میں حضرت و شاہ عالم کی درگاہ میں جوتے و چپل کی رکھوالی کرنے والے خادم کی روزی روٹی کا ذریعہ چھن گیا ہے۔

احمدآباد:درگاہوں میں جوتے چپل کی رکھوالی کرنے والے خادم کی حالت خستہ

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 4:16 PM IST

درگاہوں و مساجد میں داخل ہوتے ہی ہر عقیدت مند کو اپنے جوتے چپل کو اتارنے کی ہدایات دی جاتی ہے۔ ان جوتے اور چپل کی رکھوالی درگاہ کے خادم کیا کرتے ہیں اور اس کے عوض میں وہ پانچ دس روپے حاصل کر اپنی روزی روٹی کماتے ہیں لیکن کورونا وائرس نے مساجد و درگاہوں کے دروازے بھی بند کر دیے اور اب درگاہوں کے دروازے کھلنے کے باوجود عقیدت مندوں کی عدم موجودگی نے جوتا چپل کی رکھوالی کرنے والے ان خادم کی روزی روٹی چھین لی یے۔

احمدآباد میں موجود حضرت شاہ عالم کی درگاہ پر ہمیشہ سے ہزاروں عقیدت مند ہر روز آتے تھے۔تاہم عرس و سالگرہ کے موقع پر تو لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھنے کو ملتا تھا۔درگاہ میں قدم رکھنے سے پہلے لوگ اپنے جوتے، چپل کو ایک جگہ خادم کے پاس رکھ دیتے تھے تاکہ یہ جوتے بھیڑ کی وجہ سے کہیں گم یا چوری نہ ہو جائے۔ اس کے لیے یہ خادم ہر عقیدت مند کو ایک نمبر کے کوپن دے دیا کرتے تھے اور ایک جوڑی چپل رکھنے کے 5 روپے لیا کرتے تھے۔ لیکن جب سے کورونا وایرس پھیلا ہے اور درگاہ کے دروازے بند ہوئیں تب سے اس طرح کے تمام خادم کی روزی روٹی کا ذریعہ چھین گیا ہے۔

احمدآباد:درگاہوں میں جوتے چپل کی رکھوالی کرنے والے خادم کی حالت خستہ

ایسے می‍ں حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ میں جوتے چپل کی رکھوالی کرنے والے خادم کا کہنا ہے کہ آج پورا دن ہم شاہ عالم درگاہ میں بیٹھے رہے، لیکن مشکل سے کوئی اپنی چپل ہماری نگرانی میں رکھوانے آتا ہے۔ جس سے ہم دن کے 50 روپے بھی نہیں کما پاتے۔ حالانکہ لاک ڈاؤن سے قبل ہم چار، پانچ سو روپے کما لیتے تھے ۔جس سے اپنا پیٹ پال لیتے تھے ۔لیکن لاک ڈاؤن میں ہمارا یہ کام بھی بند ہو گیا جس سے پریشانی کا انبار ہمارے سر ٹوٹ پڑا ہے۔ہم کبھی بھوکے سو جاتے تھے تو کبھی ہماری کوئی دس بیس روپے کی مدد کر دیتا تھا۔ لیکن اب بھی اسی طرح کے حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

ایک اور خادم کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں جیسے تیسے گزر بسر ہورہا ہے ،لیکن رعایت ملنے کے باوجود اب بھی عقیدت مند درگاہ میں آنے سے ڈر رہے ہیں۔ کیونکہ کورونا وائرس نے احمدآباد کی حالت خراب کر دی ہے۔ایسے می‍ں حضرت شاہ عالم سرکار کی یوم ولادت کا جشن کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ جب ہمیں زیادہ پیسے ملنے کی امید تھی وہ امید بھی ختم ہوگئی۔اس لیے اب ایک روپیہ کمانا مشکل ہو گیا ہے۔ حالانکہ درگاہ کے بڑے خادم و درگاہ کمیٹی کے لوگ ہماری مدد کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہی اب تک ہم زندہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.