احمدآباد: گجرات کے راجکوٹ شہر میں 28 اگست 2022 پاور لفٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں احمدآباد کے انجمن اسلام ہائی اسکول کی طالبہ سُزان گُل نے حصہ لیا تھا۔ اسٹیٹ لیول کے اس مقابلے میں سُزان گُل نے پاور لفٹنگ میں 100 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ Power Lifting Event in Rajkot
اس تعلق سے سُزان گُل پٹھان نے کہا کہ 'وہ احمدآباد کے شاہ پور علاقے میں رہتی ہیں۔ ان کے والد کو اسپورٹس میں دلچسپی تھی اس لیے انہوں نے سُزان کو کراٹے، کشتی اور پاور لفٹنگ جیسے کھیل میں ٹریننگ دلوائی۔ سُزان نے کہا کہ وہ گزشتہ چار برس سے پریکٹس کر رہی ہیں، ساتھ ہی میں انجمن اسلام ہائی اسکول میں جماعت 12ویں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ Suzan Gull Won Gold Medal in Power Lifting
ایسے میں سُزان نے گزشتہ 28 اگست کو پاور لفٹنگ اوپن کیٹگری مقابلے میں راجکوٹ میں حصہ لیا، جس میں گجرات کے مختلف اضلاع کے طلبا نے حصہ لیا تھا۔ اس مقابلے میں سُزان نے 100 کلو گرام وزن اٹھا کر پاور لفٹنگ مقابلے کا گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنی فیملی اور اسکول کا نام روشن کیا۔ سُزان نے کہا کہ 'مجھے بہت خوشی ہے اور اب میں نیشنل و انٹرنیشنل مقابلے میں حصہ لینا چاہتی ہوں، اس کے علاوہ کشتی میں بھی نیشنل مقابلے میں میڈل حاصل کیا ہے۔
وہیں سُزان گل کے والد سمیر اللہ خان پٹھان نے کہا کہ 'ان کی بیٹی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیتی ہے، وہ جوڈو کراٹے، کشتی اور پاور لفٹنگ کرتی ہے۔ ہر روز 4 گھنٹے پریکٹس کرتی ہے۔ سان نے والد نے کہا کہ 'لڑکیوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس کی بھی ضرورت ہوتی ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ مسلم سماج کے لوگ اس بات کو سمجھیں اور اپنے بچوں کو خود کفیل بنائیں۔
اس سلسلے انجمن اسلام ہائی اسکول کے پرنسپل ایم ایم گھوری نے کہا کہ سُزان گُل بہت ہی محنتی لڑکی ہے، وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی حصہ لیتی ہے۔ اس نے پاور لفٹنگ میں گولڈ میڈل حاصل کر اسکول کا نام روشن کیا ہے اور جب بھی سزان کو ضرورت ہوتی ہے ہم اس کے سپورٹ کے لیے حاضر رہتے ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ سُزان اب بہت جلد نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلے میں حصہ لے گی اور پورے ملک کا نام روشن کرے گی۔