ETV Bharat / state

Noor Muhammad Murshid احمدآباد کے مشہور فنکار نور محمد مرشد جنہوں نے مکہ مدینہ کا نایاب ماڈل تیار کیا - احمد آباد خبر

ٹاگورہال میں عازمین حج کے لیے منعقدہ تربیتی کیمپ کے موقعے پر احمد آباد کے معروف فن کار نور محمد شریف کی جانب سے تیار کیے گئے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے ماڈلس نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

معروف فن کار
معروف فن کار
author img

By

Published : May 27, 2023, 10:55 AM IST

Updated : May 27, 2023, 2:28 PM IST

معروف فن کار

احمد آباد: ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ٹاگورہال میں عازمین حج کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر احمد آباد کے مشہور فنکار نور محمد مرشد کے بنائے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے دو ماڈلز کو نمائش کے لیے رکھا گیا۔ نور محمد مرشد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا کہ میں نے 1960 میں ممبئی جے جے اسکول آف آرٹس سے پینٹنگ سے ڈپلومہ کیا۔ اس کے بعد میں نے کمرشیل پینٹنگ کے علاوہ ٹیکسٹائل شعبے میں کافی کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش کچھ نیا کرنے کی ہوتی تھی، میں ہمیشہ سے نئی نئی چیز کو جمع کرتا اور اس پر مخصوص طریقے سے اپنے ہنر کا استعمال کرتا تھا اور گذشتہ دو برسوں میں، میں نے مکہ مکرمہ کا ایک ماڈل بنایا۔ سب سے پہلے اس کی ڈرائنگ کی اور پھر اس کو تھری ڈی بنانے کی کوشش کی، جو بہت کامیاب رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسے بنانے کے لیے میں نے اچھا مٹیریل فائبر گلاس کو پسند کیا۔ میں نے مکہ مکرمہ کی ایک تصویر بنائی اور اس کی لکڑی کی فریم میں فریمنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شاہکار کو میں نے 6x4 کے سائز میں بنایا۔ اسے بنائے میں بہت محنت لگی لیکن اب اس ماڈل کو دیکھنے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے بیت اللہ شریف کا منظر تیار کر لیا تو مجھے خیال آیا کہ میں نے لا الہ اللہ لکھا مگر محمد الرسول اللہ باقی رہا، پھر میں نے مسجد نبویﷺ بنانے کا کام شروع کیا اور اور اللہ کی مدد سے دونوں تیار ہوگئی اور دونوں فریم کو بنانے میں کم سے کم دو سال کا وقت لگا اور کافی پیسہ بھی خرچ ہوا، تاہم اللہ تعالی کے فضل و کرم اور سب لوگوں کی دعاؤں سے میں اپنے مقصد میں کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں: Haj 2023 گجرات کے عازمین کے مسائل پر گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین سے بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح میں نے آیت الکرسی کی بھی ایک فریم بنائی ہے جو کافی خوبصورت ہے اور اب مکہ مدینہ کا یہ شاندار ماڈل تیار ہو چکا ہے، جسے میں نے حج تربیتی کیمپ کے دوران احمد آباد کے ٹیگور ہال میں نمائش کے لیے رکھا، جس کو دیکھ کر لوگوں نے کافی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک فریم کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے ہے اور اسی طرح دونوں ماڈل کی قیمت پانچ لاکھ روپے ہے اور اب میں چاہتا ہوں کہ یہ بیرونی ممالک میں بھی نمائش کے لئے لیے رکھا جائے۔ لوگ بھی اس ماڈل کو خوب دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

Last Updated : May 27, 2023, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.