ETV Bharat / state

آئی سی یو میں کورونا مریض کے اہل خانہ، ساتھ رہنے پر مجبور - icu ward

احمدآباد میں بارہ سو بیڈ پر مشتمل کووِڈ-19 سول اسپتال کی چوتھی منزل پر آئی سی یو وارڈ میں سراسر لاپروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

آئی سی یو وارڈ میں سراسر لاپروائی کا معاملہ

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 7:44 PM IST

یہاں پر کورونا پازیٹیو مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ان کے وہ افراد اہل خانہ جن کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آئی ہے انھیں اسپتال میں اپنے مریضوں کے ساتھ رہنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔

اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ سول اسپتال میں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال میں اسپتال انتظامیہ انتہائی غفلت کا مظاہرہ کررہا ہے جس کے باعث انھیں ایک سادہ ماسک کے ساتھ انھیں اپنے رشتہ دار مریض کی دیکھ بھال کرنی پڑرہی ہے۔

آئی سی یو وارڈ میں سراسر لاپروائی کا معاملہ

دراصل شہر کے علاقے جمار میں رہنے والے کورونا متاثر یوسف بھائی کی طبیعت مزید خراب ہونے کے سبب انھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کے بیٹے عمران کو وہاں ٹھہرنا پڑا کیونکہ وہاں اسپتال کے اسٹاف کا کوئی بھی رکن موجود نہیں تھا۔

عمران نے ڈاکٹر سے کہا کہ، "ہمیں اپنے مثبت مریض کے ساتھ رہنا ہے لہذا ہمیں سامنے سے جواب ملا کہ ہاں ، آپ ہی کو ساری خدمت کرنی ہوگی اگر کوئی پریشانی ہو تو ہمیں کال کریں۔"

اسی طرح دیگر کورونا مریضوں کے رشتہ دار بھی وارڈ میں موجود تھے اور ہر مریض کے ساتھ ایک ہی رشتہ دار کو رہنے کی اجازت دی گئی تھی اور اسے ہی مریض کی پوری تیمار داری کرنا تھی۔

حیران کن بات یہ تھی کہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں کوئی عملہ موجود نہیں ہے اور اب دوسرے تمام مریض بھی اس بارے میں فکرمند ہیں۔

اس سلسلے میں عمران اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کرنے کے لیے فون پر مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن آخرکار رابطہ نہ ہونے پر اس نے سول اسپتال کی اس حالت کا ویڈیو بنا کر وائرل کرنا پڑا۔

اس تعلق سے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے کہا کہ سول اسپتال کی لاپروائی کا یہ ثبوت ہے، حکومت کو اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

کیونکہ کورونا مریضوں کے ساتھ رہ رہے افراد اہلخانہ بھی اس بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں اور انھیں جان کا خطرہ بھی پیش آسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.