ETV Bharat / state

رام مندرکےسنگ بنیاد پر صوفی انور حسین کا ردعمل

آج رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے پر مسلم برادری کے لوگوں میں کہیں خوشی تو کہیں غم کا ماحول دیکھنے مل رہا ہے۔ ایسے میں بی جے پی اقلیتی سیل احمدآباد کے انچارج صوفی انور حسین شیخ نے کہا کہ آج ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ کا خاتمہ ہوا۔

image
image
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 12:01 PM IST

Updated : Aug 5, 2020, 12:19 PM IST

گجرات کے شہر احمدآباد میں بی جے پی اقلیتی سیل کے شہری انچارج صوفی انور حسین نے کہا کہ 'رام مندر کی سنگ بنیاد کے موقع پر ہم قومی ایکتا و بھائی چارے کے ساتھ اس کا خیر مقدم کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کا جو فیصلہ آیا اسے ہم نے قبول کیا ہے۔ ہندوستان میں بھگوان رام امام ہند کی حیثیت رکھتے ہیں اور علامہ اقبال نے بھی اپنے شعر میں اس بات کا اظہار کیا ہے۔

ہے رام کے وجود پہ ہندوستان کو ناز

اہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند

انور حسین نے یہ بھی کہا کہ ملک کے لوگوں کو متحد ہو کر اس مسئلے کو یہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ تبھی یہاں کے مسلمانوں کا مستقبل بہتر ہوسکتا ہے۔

انھوں نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر رام جنم بھومی کی سنگ بنیاد کا خیر مقدم کریں۔

Last Updated : Aug 5, 2020, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.