آج ہی کے دن بابائے قوم مہاتما گاندھی نے گجرات کے ڈانڈی میں نمک کا قانون توڑا تھا۔ 12 مارچ 1930 سے احمدآباد کے سابرمتی آشرم سے نوساری کے ڈانڈی تک ڈانڈی مارچ کیا تھا اور 6 مارچ کو برطانوی حکومت کی جانب سے بنائے گئے نمک قانون کو توڑا تھا۔ اسی کے پیش نطر احمدآباد کے جوہاپورا کے لوگوں نے گاندھی جی کو یاد کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تعلق سے بیداری مہم کا آغاز کیا۔
دراصل حکومت کی جانب سے غریبوں کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت بہت ہی معمولی قیمت پر راشن دیا جاتا ہے اور غریبوں کی مدد کی جاتی ہے تاکہ کوئی انسان بھوکا نہ رہے لیکن بڑی تعداد میں آج بھی لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کیا ہے اور اس کے ذریعے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟ اس تعلق سے بیداری لانے کے لئے احمدآباد کے جوہاپورا میں ایک پروگرام رکھا گیا۔ اس موقع پر سب سے پہلے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جس طرح سے گاندھی جی چاہتے تھے کہ کوئی بھی انسان بھوکا نہ رہے اس کو اس کا بنیادی حق ملے، اس پر عمل کرتے ہوئے عوام کو راشن کارڈ اور نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کی جانکاری دی گئی۔
احمدآباد: نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تعلق سے بیداری مہم کا آغاز - نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ
ریاست گجرات کے احمدآباد میں نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تعلق سے ایک بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ دراصل حکومت کی جانب سے غریبوں کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت بہت ہی معمولی قیمت پر راشن دیا جاتا ہے لیکن بڑی تعداد میں آج بھی لوگوں کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے بارے میں معلوم نہیں ہے، اس حوالے سے یہ بیداری مہم کی شروعات کی گئی۔