احمدآباد کی خصوصی عدالت میں 2008 احمدآباد سلسلہ وار بم دھماکہ کیس کا 13 سال بعد آج فیصلہ آ سکتا ہے۔ اس دھماکے میں 56 افراد ہلاک ہوئے تھے. 2008 Ahmedabad serial Blasts Case Judgement Likely today
احمدآباد کی خصوصی عدالت میں آج 2008 احمدآباد سلسلہ وار بم دھماکہ کیس کا فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔ 2008 میں اس دھماکے میں 56 افراد ہلاک ہوئے تھے اس کے اس میں تقریبا 80 ملزمان پر مقدمہ چلایا گیا ہے. 13 سال پرانے اس معاملہ کی سماعت گزشتہ سال ماہ ستمبر میں مکمل ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ احمد آباد میں 26 جولائی 2008 کو 20 سلسلہ وار بم بلاسٹ ہوئے تھے جس میں 56 لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 244 افراد زخمی ہوئے تھے اس معاملے میں احمدآباد کے بیس اور سورت میں بم رکھ کر دھماکہ کرنے کی شازس کے معاملے پر 15 شکایت درج کی گئی تھی۔ اس طرح کل 35 شکایت درج کی گئی تھی جس کو ساتھ ملا دیا تھا ۔اور اس کیس میں 78 ملزمین کو کرائم برا نچ نے گرفتار کیا تھا اور ان کے سامنے الگ الگ طریقے سے سے چارج شیٹ کی گئی تھی جبکہ اس کیس کے آٹھ ملزمین ایسے ہیں جنہیں پولیس نے پولیس اب تک تلاش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:Ahmedabad Serial Blasts Case: احمدآباد 2008 سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے کا فیصلہ ملتوی
26 جولائی 2008 کو 17 منٹ میں 21 بم دھماکے کے بعد میں ہوئے تھے اور بم دھماکوں سے پورا احمدآباد دہل گیا تھا. اس معاملے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے آنے والا تھا لیکن اس مقدمے کے جج اے آر پٹیل کورونا سے متاثر ہو گئے تھے۔ اب وہ صحتیاب ہو چکے ہیں اور آج اس مقدمے کا فیصلہ احمدآباد کی خصوصی عدالت میں سنایا جا سکتا ہے. جس کے لئے پولس کی جانب سے عدالت سخت انتظامات کیے گئے ہیں