ETV Bharat / state

Gujarat Riots: گجرات کو بدنام کرنے کے پیچھے احمد پٹیل کا ہاتھ، ایس آئی ٹی کی رپورٹ

گجرات فسادات معاملے میں خصوصی تفتیشی ٹیم (SIT) نے ایک رپورٹ جمع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ' گجرات کو بدنام کرنے کے پیچھے مرحوم کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا ہاتھ تھا۔ Ahmed Patel Plotted Defame Gujarat says SIT

ahmed-patels-hand-behind-defaming-gujarat-says-sit
گجرات کو بدنام کرنے کے پیچھے احمد پٹیل کا ہاتھ: ایس آئی ٹی
author img

By

Published : Jul 16, 2022, 1:18 PM IST

Updated : Jul 16, 2022, 2:26 PM IST

احمد آباد: گجرات فسادات معاملے میں پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے چونکا دینے والی رپورٹ جمع کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے حلف نامے میں کہا ہے کہ منصوبہ بند طریقے سے گجرات کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے پیچھے مرحوم کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا ہاتھ تھا۔ ساری سازش ان کے کہنے پر رچی گئی۔ سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔' Ahmed Patel Plotted Defame gujarat says SIT

گجرات پولیس نے جمعہ کو کارکن تیستا سیتلواڑ Teesta Setalvad کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو گرانے کی ایک بڑی سازش میں ملوث تھی۔ گجرات پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم کی طرف سے سیشن کورٹ میں داخل کیے گئے ایک حلف نامہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیتلواڑ سنہ 2002 کے فسادات Gujarat Riots کے بعد ریاست میں بی جے پی حکومت کو گرانے کے لیے مرحوم کانگریس لیڈر احمد پٹیل کے کہنے پر ایک بڑی سازش میں ملوث تھیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ڈی ڈی ٹھاکر نے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کا جواب ریکارڈ پر لیا اور ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ سیتلواڑ کو گجرات فسادات کے مقدمات میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے کے لیے ثبوت گھڑنے کے الزام میں سابق انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) آر کے بی سری کمار اور سنجیو بھٹ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

گجرات پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے ذریعہ داخل کردہ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ ضمانت کے درخواست گزار سیتلواڑ کا سیاسی مقصد منتخب حکومت کو گرانا یا غیر مستحکم کرنا تھا۔ حلف نامہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ سیتلواڑ نے بے گناہ لوگوں کو جھوٹے طور پر پھنسانے کی اپنی کوششوں کے بدلے میں بی جے پی کی حریف سیاسی جماعت سے غیرقانونی طور پر مالی اور دیگر انعامات و فوائد حاصل کیے۔

واضح رہے کہ تیستا سیتلواڑ ایک سماجی کارکن اور صحافی ہیں۔ وہ سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس (CJP) کے سیکرٹری بھی ہیں جو کہ سنہ 2002 میں گجرات کے گودھرا میں مسلم مخالف فساد تشدد کے متاثرین کی وکالت کے لیے بنائی گئی ایک تنظیم ہے۔ تیستا نے سنہ 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی سمیت 64 لوگوں کو ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جس پر 24 جون 2022 کو سپریم کورٹ نے وزیر اعظم مودی کو دی گئی ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو برقرار رکھتے ہوئے کہا تھا کہ سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ نے درخواست گزار ذکیہ جعفری کے جذبات کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا تھا۔ Court Grants 7 Days Remand to Teesta Setalvad

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jul 16, 2022, 2:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.