ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Elections 2022 گجرات میں تبدیلی کی سخت ضرورت ہے، ممتاز پٹیل

گجرات اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچی کانگریس کے سینیئر رہنما و مرحوم احمد پٹیل کی بیٹی نے کہاکہ' گجرات میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور تبدیلی کا ماحول صاف نظر آرہا ہے۔' Mumtaj Patel on gujarat assembly elections 2022

ahmed-patels-daughter-mumtaj-patel-on-gujarat-assembly-elections-2022
گجرات میں تبدیلی کی سخت ضرورت ہے، ممتاز پٹیل
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 3:13 PM IST

انکلیشور: گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچ رہے ہیں۔ کانگریس کے سینیئر رہنما و مرحوم احمد پٹیل کی بیٹی ممتاز پٹیل ووٹ ڈالنے انکلیشور پہنچی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ' بی جے پی وزراء تبدیل کرکے انٹی انکمبینسی کو دبانا چاہتی ہے، گجرات میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور تبدیلی کا ماحول صاف نظر آرہا ہے۔' Mumtaz Patel says Gujarat Need Change

ویڈیو

ممتاز پٹیل نے امید ظاہر کی کہ گجرات میں بھی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، لوگ بہت پریشان ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس وقت جب گجرات میں الیکشن ہورہے تو تبدیلی آنی چاہیے۔ جمہوریت میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔ گجرات کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انکلیشور سیٹ سے کانگریس امیدوار جیتے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ انکلیشور بی جے پی کا گڑھ رہا ہے، یہ سیٹ مشکل ہے، لیکن کانگریس جیتے گی۔ Mumtaz Patel Reacts on Gujrat Polls 2022

ممتاز پٹیل نے کہا کہ وہ ابھی صحیح وقت کا انتظار کر رہی ہیں۔ وقت آنے پر وہ بھی فعال سیاست میں داخل ہوں گی۔ تاہم جب اس معاملے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک برس میں اس سلسلے میں فیصلہ کریں گی۔ تاہم جب وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے حمایتی ہیں، لیکن انتخابات صرف مقامی مسائل پر لڑے جانے چاہئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے بعد کانگریس میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔ کانگریس اور ملک میں تبدیلی لائے گی'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.