ETV Bharat / state

Teesta Setalvad case مودی کی شبیہ کو خراب کرنے احمد پٹیل نے تیستا سیتلواڑ کو پیسے دئیے تھے: گجرات حکومت

گجرات حکومت نے کہا ہے کہ احمد پٹیل نے تیستا سیتلواڑ کو 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد نریندر مودی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے پیسے دیے تھے۔

1
1
author img

By

Published : Jun 15, 2023, 5:33 PM IST

احمد آباد: گجرات میں ہوئے 2002 فرقہ وارانہ فسادات کے بعد اپنی تنظیم کے ذریعے فنڈنگ اکٹھا کرنے والی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کرنے والی تیستا سیتلواڑ کے معاملے پر آج گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں گجرات حکومت نے کہا کہ آنجہانی کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے تیستا سیتلواڑ کو 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے پیسے دیے تھے۔ ان کا کردار اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو گجرات فسادات کیس میں پھنسانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس معاملے پر تیستا سیتلواڑ کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور سرکاری وکیل نے اس معاملے پر کہا کہ تیستا سیتلواڑ نے کانگریس لیڈر احمد پٹیل سے 30 لاکھ روپے لیے تھے تاکہ گجرات کے فرقہ وارانہ فسادات میں نریندر مودی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹے گواہ پیش کرکے اور ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جائے اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو اس میں ملوث کیا جائے۔

اس معاملے پر سرکاری وکیل میتیش امین نے مزید کہا کہ تیستا سیتلواڑ سیاستدانوں کی کٹ پتلی بن چکی ہے اور اس کا ایجنڈا صرف مودی کی شبیہ کو داغدار کرنا اور ان کو ایک بوگس کیس میں پھنسانا تھا اور اس کے ساتھ ہونے والی سازش میں سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ اور ریٹائرڈ ڈی جی بی شری آر کمار شامل تھے اور انہوں نے اس وقت نریندر مودی کی ساکھ اور امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.