احمد آباد: بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے کھلاڑی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلنے کے لیے پیر کی شام احمد آباد پہنچیں گے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پیر کی شام احمد آباد ایئرپورٹ پہنچ کر ہوٹل میں جاکر قیام کریں گے۔احمد آباد میں پہنچنے کے بعد دونوں ٹیمیں 31 جنوری کو نریندرمودی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گیں۔ سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائےگا۔
سیریز میں اب تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے آخری میچ دونوں ٹیموں کے لیے ’’کرو یا مرو‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا میچ بھارت نے اپنے نام کیا تھا جبکہ اسے سے قبل کھیلے گئے یک روزہ بین الاقوامی سیریز میں بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔ احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کئی مشہور شخصیات کی بھی آمد متوقع ہے۔ اسٹیڈیم میں 90 ہزار شائقین کی گنجائش ہے جبکہ اب تک 60 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت بھی ہو چکی ہیں اور آئندہ دو روز میں سبھی ٹکٹس فروخت ہونے کی بھی توقع ہے۔
ریاست گجرات کے احمدآباد شہر میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم بھارت کے لیے ’’فیورٹ‘‘ میدان تصور کیا جاتا ہے۔ بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار یادو نے اس میدان میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جبکہ ایشان کشن اور سبھمن گل کے شائقین کی بھی کافی تعداد اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔
مزید پڑھیں: India VS New Zealand T20: بھارت - نیوزی لینڈ ٹی- 20 میچ کے مدنظر میٹرو ریل کے اوقات میں توسیع
ایسے میں اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ احمد آباد میں ہونے والے اس ٹی 20 سیریز میں کون سی ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کرے گی۔ یک روزہ بین الاقوامی سیریز اور گزشتہ ٹی ٹوینٹی میچ میں فتوحات کے بعد ٹیم اینڈیا کے حوصلے کافی بلند ہیں۔