ETV Bharat / state

No Food Waste Campaign ٹیم احمد شاہ آرمی کی احمد آباد میں ’نو فوڈ ویسٹ‘ مہم

احمد آباد میں ٹیم احمد شاہ آرمی گروپ مشن نے بھوکوں کو کھانا کھلانے اور انجان لوگوں کی بھلائی کرنے کے لیے’نو فوڈ ویسٹ‘ نام سے ایک انوکھی مہم شروع کی ہے۔ عام لوگ اس مہم میں خاصی دلچسپی دکھارہے ہیں۔

احمد شاہ آرمی ٹیم کی  احمد آباد میں مشن "نو فوڈ ویسٹ" مہم کی انوکھی پہل

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 8:16 PM IST

احمد شاہ آرمی ٹیم کی احمد آباد میں مشن "نو فوڈ ویسٹ" مہم کی انوکھی پہل

احمد آباد: شاہ آرمی کے صدر مجید خان نے بتایا کہ جو کھانا شادیوں اور تقاریب میں بچ جاتا ہے۔ بہت سے لوگ اس کھانے کو پھینک دیتے ہیں۔ ایسے میں ان کھانوں کو احمدآباد کے مختلف علاقوں سے رضاکار اپنی گاڑیوں اور برتنوں میں اکٹھا کر کے ضرورت مندوں تک پہنچاتے ہیں۔ اس سے بھوکے اور غریب پسماندہ لوگوں کا پیٹ بھرتا ہے۔

وہیں اس ٹیم کے رکن معین کھوکھر نے کہا کہ "خلیل احمد شاہ آرمی"* ٹیم احمدشاہ آرمی گروپ کے رضاکاروں کا 2023 کا سالانہ اعزازی پروگرام سکینہ مسجد سرکھیج کے مقام پر اس قابل تعریف کام پر منعقد ہوا۔ خلیل احمد شاہ آرمی کے صدر مجید خان، حنیف گھانچی، انس شیخ، لطیف خان، رضوان خان، عرفان شیخ، نوازش شیخ اور تمام دوستوں نے مولانا حبیب صاحب کے ہاتھوں سرگرم اراکین کو ٹرافیاں دے کر پروگرام کو کامیاب بنایا۔ پروگرام کے اخراجات وائی ایم ایس فاؤنڈیشن کے یویس سریش والا نے اسپانسر کیے تھے۔ معین کھوکھر نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام میں اقبال مرزا، رئیس منشی، ناصر احمد شیخ، عارف چھانوالہ، جبیر شیخ جیسے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Medical Camp ہیلتھی انڈیا کلینک کے زیراہتمام مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ہم جوہاپورا سرخیج کا سب سے بڑا علاقہ میں رہتے ہیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ کسی ریسٹورنٹ میں نان ویج کھانا بچتا ہے تو اس کو خود کے وہیکل میں اٹھا کر ایک جگہ اکھٹا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے نبی کی جو حدیث ہے اس پر عمل کرنے کی ضرورت یے۔اس کی بدولت ہی ہم غریب اور ضرورتمندوں کی مدد کر سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.