ETV Bharat / state

ٹرمپ کا بھارت دورہ: دیوار کی تعمیر سے میئر لاعلم - ٹرمپ کا بھارت دورہ: دیوار کی تعمیر سے میئر لاعلم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کے دورے سے قبل ریاست گجرات میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن، جُھگیوں کو چھپانے کے لیے دیواریں تعمیر کر رہا ہے، اس پر شہر احمد آباد کی میئر بیجل پٹیل نے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

احمد آباد کی میئر بیجل پٹیل نے لا علمی کا اظہار کیا ہے

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 9:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:18 AM IST

اس مہینے کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ہند سے قبل ریاست گجرات میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن جُھگیوں کو چھپانے کے لیے دیواریں تعمیر کر رہا ہے۔

شہر احمد آباد کی میئر بیجل پٹیل نے لا علمی کا اظہار کیا

تاہم احمد آباد سٹی میئر بیجل پٹیل نے اس سلسلے میں معلومات سے انکار کیا ہے۔

پٹیل نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'میں نے دیوار نہیں دیکھا ہے۔ میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی'

بدھ کے روز ٹرمپ کے احمد آباد کے دورے سے قبل سابرمتی آشرم میں مکمل طور پر سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

جُھگیوں کو چھپانے کے لیے دیوار کی تعمیر
جُھگیوں کو چھپانے کے لیے دیوار کی تعمیر

ٹرمپ 24-25 فروری کو دو روزہ بھارت کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'اس دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر اپنی اہلیہ میلینیا کے ساتھ دو روزہ دورے پر بھارت آنے والے ہیں۔'

اس دوران نئی دہلی اور احمد آباد کا دورہ کریں گے اور بھارتی عوام سے بات چیت کریں گے۔

ٹرمپ اور وزیراعظم مودی 24 فروری کو گجرات کے احمد آباد پہنچیں گے۔ یہاں دونوں رہنما روڈ شو کریں گے۔

ٹرمپ کے پہلے بھارتی دورے کا اعلان اس سے پہلے وہائٹ ہاؤس نے پیر کے روز کیا تھا، جس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر اور وزیر اعظم مودی نے حالیہ فون گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس سفر سے امریکہ کو مزید تقویت ملے گی۔ بھارت اسٹریٹیجک شراکت داری، امریکی اور بھارتی عوام کے مابین مضبوط اور پائیدار تعلقات کو اجاگر کرے گا'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.