ETV Bharat / state

ٹرمپ کا بھارت دورہ: جُھگیوں کو چھپانے کے لیے دیوار کی تعمیر - جُھگیوں کو چھپانے کے لیے دیوار کی تعمیر کی خبر

ریاست گجرات میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل جُھگیوں کو چھپانے کے لیے دیواریں تعمیر کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل جُھگیوں کو چھپانے کے لیے دیواریں تعمیر

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 8:05 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:07 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر اپنی اہلیہ میلینیا کے ساتھ دو روزہ دورے پر بھارت آنے والے ہیں۔

ٹرمپ اور وزیراعظم مودی 24 فروری کو گجرات کے احمد آباد پہنچیں گے۔ یہاں دونوں رہنما روڈ شو کریں گے۔

اس طرح احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) جُھگیوں کے علاقے کو چھپانے کے لیے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اندرا پل سے ملانے والی سڑک کے ساتھ ایک دیوار تعمیر کر رہی ہے۔

میونسپل کارپوریشن جس دیوار کی تعمیر کر رہا ہے، وہ آدھا کلومیٹر سے زیادہ لمبی اور چھ سے سات فٹ اونچی ہے۔ اسے احمد آباد ایئرپورٹ سے گاندھی نگر کی طرف جانے والی سڑک پر خوبصورتی مہم کے تحت موٹیرا میں سردار پٹیل اسٹیڈیم کے آس پاس تعمیر کیا جا رہا ہے۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل جُھگیوں کو چھپانے کے لیے دیواریں تعمیر کر رہا ہے

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ 'تقریباً 600 میٹر کی دوری پر جُھگیوں کو چھپانے کے لیے چھ سات فٹ اونچی دیوار تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہاں پودے لگانے کی مہم بھی چلائی جائے گی۔ 500 سے زیادہ کچے مکانات میں رہائش پذیر 2500 کی آبادی پرانے دیو سرن یا سرنیاواس کچی آبادی کا حصہ ہیں۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن دریائے سابرمتی کے کنارے خوبصورتی کے تحت کھجور کے درخت لگائے گی۔ اس سے قبل اس طرح کی خوبصورتی کا کام اس وقت کیا گیا تھا جب جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اپنی اہلیہ اکی آبے کے ساتھ گجرات کے دو روزہ دورے پر سنہ 2017 میں 12 ویں بھارت - جاپان سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ صحافیوں کو یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ وزیر اعظم مودی نے انہیں بتایا ہے کہ ہوائی اڈے سے نئے اسٹیڈیم (موٹیرا) تک 5 سے 7 لاکھ افراد موجود ہوں گے۔ جو احمد آباد شہر کی تقریبا پوری آبادی ہے۔

بھارت نے ٹرمپ کو گذشتہ برس یوم جمہوریہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی تھی، لیکن امریکی صدر مصروف شیڈول کی وجہ سے اس تقریب میں شرکت کرنے سے قاصر تھے۔ ٹرمپ سے قبل، ان کے پیش رو امریکی صدر بارک اوباما بھی سنہ 2010 اور سنہ 2015 میں دو بار بھارت تشریف لائے تھے۔ سنہ 2015 میں اوباما یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی بنے تھے۔ اس دوران بھارت اور امریکہ کے مابین متعدد اہم تجارتی معاہدے بھی ہوئے تھے۔

وزیراعظم مودی گزشتہ برس ستمبر میں امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے ہیوسٹن میں 50,000 لوگوں کی ایک بڑی ریلی 'ہاوڈی مودی' سے خطاب کیا تھا۔ اس کی میزبانی پی ایم مودی نے کی تھی۔ اس دوران ٹرمپ اور وزیر اعظم نے مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا تھا۔ ٹرمپ کو وزیر اعظم مودی نے بھارت کے دورے کی دعوت دی تھی۔ مودی نے کہا تھا کہ ان کا دورہ ہند دونوں ملکوں کے مشترکہ خوابوں کو ایک نئی اونچائی فراہم کرے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.