ETV Bharat / state

ABVP on Renaming Ahmedabad اے بی وی پی نے احمدآباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی رکھنے کی تجویز پیش کی

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 2:20 PM IST

احمد شاہ بادشاہ کے بسائے ہوئے شہر احمد آباد کا نام تبدیل کرکے کرناوتی کرنے کا مطالبہ کئی برسوں سے ہندو تنظیموں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے بھی احمدآباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی رکھنے کی تجویز پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ABVP on Renaming Ahmedabad
ABVP on Renaming Ahmedabad

احمد آباد: حال ہی میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ( اے بی وی پی ) کا ایک کنونشن ہوا تھا۔ اس کنونشن میں ایک فروری سے 20 فروری تک قومی ایکتا یاترا نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد ہی ضلعی سطح پر احمد آباد میں ویارتی ہونکار پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ اس پروگرام میں سب سے اہم احمد آباد کے نام بدل کرناوتی رکھنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ احمد آباد کے مختلف میئر اور کلکٹر کو اس سلسلے میں ایک تجویز پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
Ajmer Issue عرس حضرت خواجہ معین الدینؒ کے موقع پر نعرے لگانے والوں پر کاروائی کی جائے

اے بی وی پی کے اس پروگرام میں چار تجاویز پیش کی گئی جس میں احمد آباد کا نام کرناوتی رکھنے کی تجویز، محققین کی خصوصی حوصلہ افزائی، گجراتی زبان کے تحفظ و ترویج کے لیے فکرمندی اور ایس سی، ایس ٹی برادری کی ترقی کے لیے آواز بلند کرنے کے معاملے پر تجویز پیش کی گئی. واضح رہے کہ اے بی وی پی کے کنونشن میں اس سال ایک فروری سے 20 فروری تک چلنے والی قومی ایکتا یاترا کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے جو ملک کے مختلف راستوں سے گزر کر 8 سے 13 فروری کے درمیان گجرات پہنچے گی۔

یاد رہے کہ قبل ازیں بھی گجرات کے شہر احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں واقع بی بی تالاب چار راستے کانام بدل کر بی جے پی حکومت سدبھاؤنا چوک رکھنے کے لیے کوشش میں تھی۔ اس کے خلاف اپوزیشن لیڈر شہزاد خان نے احمدآباد کے میئر کریٹ پرمار کو ایک میمورنڈم بھی سونپا تھا۔ اسی تعلق سے شہر احمدآباد کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا تھا کہ 'جب جب الیکشن آتے ہیں بی جے پی کے ذریعے نام بدلنے کا کام کیا جاتا ہے۔ ایسے میں احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں بی بی تالاب چار راستے کا نام جو حضرت قطب عالم سرکار کی صاحبزادی کے نام پر تقریباً سات سو سال پہلے رکھا گیا تھا، اسے اب بدلنے کی سازش کی جارہی ہے'۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا تھا کہ اس معاملے میں ہم نے احمدآباد شہر کے میئر کو ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی وکاس کے کاموں کو چھوڑ کر ہندو مسلم کے نام پر چناؤ لڑنے کی تیاری کررہی ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا تھا کہ اگر بی بی تالاب چار راستے کا نام تبدیل کیا گیا تو کانگریس پارٹی سڑکوں پر اتر کر بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے اس معاملے پر آواز اٹھانے کے بعد احمدآباد شہر کے میئر کریٹ پرمار نے بی بی تالاب چار راستے کا نام تبدیل کرنے کے معاملے کو ملتوی کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.