ETV Bharat / state

گجرات اسمبلی انتخابات سے متعلق کیجریوال کا اہم بیان - بلدیاتی انتخابات

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال احمدآباد پہنچے اور پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔ میڈیا سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ عام آدمی پارٹی 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ریاست کے سبھی سیٹوں پر امیدوار اتارے گی۔

Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal in Ahmedabad to Inaugarate party office
2022 کے گجرات اسمبلی انتخاب میں عآپ سبھی سیٹوں پر مقابلہ کریں گی: کجریوال
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 1:15 PM IST

Updated : Jun 14, 2021, 3:02 PM IST

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال احمدآباد میں پارٹی کے نئے دفتر کے افتتاح کے لئے پہنچ گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات لڑنے کی تیاری میں ہے۔ یہ جانکاری پارٹی کے ایک ترجمان نے دی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پارٹی دفتر کے افتتاح کے بعد کجریوال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب گجرات بدلے گا۔ یہاں کی عوام کو 27 سالوں سے دو پارٹیوں نے استعمال کیا ہے۔ گجرات کے تاجر خوف زدہ ہیں، بی جے پی اور کانگریس ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں عآپ سبھی سیٹوں پر مقابلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ اروند کجریوال ایک دن کے دورے پر گجرات پہنچے ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب کجریوال گجرات پہنچے ہیں۔ وہ اس سے پہلے فروری میں سورت گئے تھے، جہاں بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار عام آدمی پارٹی میدان میں اتری اور یہ پارٹی حزب اختلاف کے طور پر ابھری تھی۔

Last Updated : Jun 14, 2021, 3:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.