ETV Bharat / state

Save Students From Drop Outs:طلبا کو ڈراپ آوٹ سے بچانے کی انوکھی پہل - free tution class

گجرات کے ضلع احمدآباد کے جمال پور علاقے میں مہیلا اتکرش منڈل کی جانب سے مفت میں دو سو سے زائد بچوں کو ٹیوشن دیا جارہا ہے تاکہ بچے ڈراپ آوٹ نہ ہو سکے۔

طلبا کو ڈراپ آوٹ سے بچانے کی انوکھی پہل
طلبا کو ڈراپ آوٹ سے بچانے کی انوکھی پہل
author img

By

Published : Jun 27, 2023, 2:30 PM IST

آج کے مہنگائی کے زمانے میں بچوں کی پڑھائی اور ٹیوشن فیس کافی مہنگی ہو چکی ہے، اور متوسط و غریب طبقے کے لوگوں کو اپنے بچوں کو ٹیوشن کلاس بھیجنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایسے میں احمدآباد کے جمال پور علاقے میں مہیلا اتکرش منڈل کی جانب سے مفت میں دو سو سے زائد بچوں کو ٹیوشن دیا جارہا ہے تاکہ بچے ڈراپ آوٹ نہ ہو سکے۔

طلبا کو ڈراپ آوٹ سے بچانے کی انوکھی پہل
اتکرش منڈل کی ذمہ دار حنا پیپڈ والا نے کہا کہ مہیلا اتکرش منڈل 24 سال پرانی این جی او ہے۔ اس کے بینر تلے ہم احمدآباد میں بھی خواتین کو خود کفیل بنانے کا کام کر رہے ہیں، دو سال قبل ہم نے کورونا وائرس کے خطرناک حالات میں جب اسکول بند تھے اور بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی تھی اس وقت ہم نے احمدآباد کے جمال پور میں ایک وئیر ہاوس میں بچوں کو مفت میں ٹیوشن دینا شروع کیاتھا ، تاکہ وہ مسلسل پڑھائی کرتے رہے اور ڈراپ آوٹ ہونے سے بچ سکیں۔

اس وئیر ہاوس میں یہاں اول جماعت تا 8 جماعت کے بچوں کو ٹیوشن دیا جارہا ہے۔جس میں 8 اساتذہ بچوں کو پڑھا رہے ہیں اس کے علاوہ دو اساتذہ 9 کی تعلیم اپنے گھر پر ٹیوشن دے رہے ہیں۔ یہاں جمال پور کے غریب بچے تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں اس مکان میں گرمی اور بارش میں دقت ہوتی ہے ۔کیونکہ پتھرے ٹوٹے ہوئے ہیں تو ہم پلاسٹک بچھآتے ہیں ایک ساتھ ایک مکان میں اتنے سب بچوں کو پڑھانے میں مشکلات پیش آتی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ کوئی اسکول یا ہال ہمیں کرایہ پر مل جائے تو وہاں ان بچوں کو اور بھی اچھی سہولیات کے تعلیم سے آراستہ کر سکیں گے۔

وہیں اس ٹیوشن میں پڑھنے والی بچیوں نے بھی ٹیوشن کی کافی تعریف کی اور کہا کہ باہر ٹیوشن میں بھاری فیس لی جاتی ہے ،ہمارے ماں باپ کے پاس ٹیوشن کی فیس دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ اس لئے ہمیں جیسے ہی اس ٹیوشن کے بارے میں معلوم ہوا ہم نے یہاں داخلہ لے لیا۔ہم گزشتہ 2 سال سے مفت میں یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہاں بہت اچھی تعلیم دی جاتی ہے اور بہت اچھے سے سبھی بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔ہم ڈاکٹر ٹیچر انجینئیر بننا چاہتے ہیں اور یہاں تعلیم حاصل کر کے اعلی مقام تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Eid ul Adha in Yadgir یادگیر میں عید پر مناسب انتظامات کیے جائیں، بلدیہ کمشنر کو یادداشت پیش
وہیں سماجی کارکن گل معین کھوکھر نے اس ٹیوشن کلاس کا جائزہ لیا اور کہا کہ یہ ایک بہت اچھی پہل ہے اور لوگوں کو ان کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے، تاکہ بچے تمام سہولیات کے ساتھ بہترین تعلیم حاصل کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.