ETV Bharat / state

احمدآباد: اتحاد امت کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 9:57 PM IST

پروگرام کے آرگنائزر ناصر شیخ نے کہا کہ 'جتنے بھی امتی بھائی بہن ماں بیٹے ہیں سب ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور اتحاد پر کام کریں۔ انشاء اللہ اسی سے ہمیں کامیابی ملے گی۔'

امت میں اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد
امت میں اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد

احمدآباد: اتحاد امت کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

ریاست گجرات احمدآباد کے ٹیگور ہال میں اتحاد امت کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مشہور نعت خواں دانش دار اور داور دار نے شرکت کی اور اپنا کلام سنا کر سماں باندھ دیا۔

اس پروگرام میں ہر مسلک کے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے شرکا نے حاضرین سے امت میں اتحاد قائم کرنے اور اس سمت میں کام کرنے پر زور دیا۔

اس پروگرام میں نعت خوان دانش دار نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں نعت پیش کی اور ملک میں اتحاد قائم کرنے کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:احمدآباد: راج اسپتال میں میگھا میڈیکل کیمپ کا اہتمام

دانش دار نے کہا کہ اس پروگرام کا خوبصورت مقصد ہے جس میں گجرات کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ آئے تھے اور یہاں پر ہر عالم نے اپنے خوبصورت انداز میں اس موضوع پر روشنی ڈالی کہ ہمارا اتحاد کیسے ہونا چاہیے۔ ' انہوں نے کہا کہ ایسی محفل میں نے پہلی بار دیکھی ہے جہاں محبت اور اتنے پیار کے ساتھ سب لوگ اور بیٹھے، اچھے ڈھنگ سے اپنے جذبات و احساسات کو بیان کر رہے تھے۔

پروگرام کے آرگنائزر ناصر شیخ نے کہا کہ ملت کے اتحاد کا ایک پروگرام کرنے کا بہت پہلے انھوں نے منصوبہ بنایا تھا۔ 'میں چاہتا ہوں کہ میرے جتنے بھی امتی بھائی بہن ماں بیٹے ہیں سب ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور اتحاد پر کام کریں۔ انشاء اللہ اسی سے ہمیں کامیابی ملے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.