زلزلہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، گاندھی نگر کے مطابق دوپہر دو بجکر نو منٹ پر کچھ ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس زلزلہ کی شدت ریختر پیمانہ پر 4.1 تھی۔ اس کا مرکز کچھ ضلع کے دودھئی سے سات کلومیٹر شمال شمال۔مشرق میں تھا۔
اس زلزلے سے جان و مال کے نقصان کوئی خبر نہیں ہے۔ حالانکہ جھٹکے کی وجہ سے دودھئی، بھچاؤ، راپر، انجار وغیرہ میں کئی مقامات پر لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ 14 جون کو کچھ ضلع میں ہی 5.2 شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ خوش قسمتی سے اس دوران بھی جان و مال کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔
کچھ ضلع ملک کے سب سے زیادہ زلزلہ حساس علاقوں میں آتا ہے۔ یہاں 2001 میں آئے تباہ کن زلزلہ نے بڑی تباہی مچائی تھی اور اس میں متعدد لوگ مارے گئے تھے۔