ETV Bharat / state

Lover Boy Killed His Lover معشوقہ کو اغوا اور قتل کے الزام میں عاشق سمیت آٹھ افراد گرفتار

احمد آباد شہر میں پولیس نے معشوقہ کو اغوا اور قتل کرنے کے الزام میں عاشق سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے عاشق کے خلاف جوناگڑھ پولیس اسٹیشن میں عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر ملزمان نے اس سے جھگڑا کیا اور پھر اسے قتل کردیا۔Lover boy killed his lover in ahmedabad

معشوقہ کو اغوا اور قتل کرنے کے الزام میں عاشق سمیت آٹھ افراد گرفتار

author img

By

Published : May 28, 2023, 1:55 PM IST

احمد آباد: ریاست گجرات کے احمد آباد شہر کے پالڈی پولیس اسٹیشن میں ایک سال قبل جون 2022 کو درج ہونے والے نوجوان خاتون کے لاپتہ کیس کی تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد قتل اور پھر لاش کو جلا کر شواہد مٹانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس معاملے میں زون-7 کے ڈپٹی کمشنر کی لوکل کرائم برانچ (ایل سی بی) نے لڑکی کے عاشق سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔اس میں لڑکی کا عاشق سورج عرف بھواجی سولنکی (31) ساکن جوناگڑھ، سورج کا بھائی یوراج سولنکی (25)، مکیش سولنکی (25) ساکن سریندر نگر ضلع، گنجن جوشی (30) ساکن جوناگڑھ، احمد آباد کے ویجل پور کے رہنے سنجے سہیلیا (31) احمد آباد پالڈی ٹھاکرواس کے ساکن میت شاہ (24)، جگل شاہ (22) ملو کی ماں مونا شاہ (45) شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس زون 7 بی یو جڈیجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ 19 جون 2022 کو سورج اور میت اس لڑکی کو جوناگڑھ سے احمد آباد لے جا رہے تھے۔ انہوں نے رات کو چوٹیلا میں کھانا کھایا، جس کے بعد لڑکی کو سریندر نگر ضلع کے وٹاواچھ گاؤں لے جایا گیا، جو سورت میں اس کا آبائی گاؤں ہے۔ جہاں سورج کے بھائی اور اس کے دوست گنجن کا لڑکی سے جھگڑا ہوا۔ اس دوران میت نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کا اسکے دوپٹہ سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزمان نے لڑکی کی لاش کو قریبی ویران جگہ پر لکڑیاں اور گھاس اکٹھا کر کے جلا دیا۔ معلوم ہوا کہ لڑکی نے سورج کے خلاف جوناگڑھ پولیس اسٹیشن میں عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس پر ملزمان نے اس سے جھگڑا کیا اور پھر اسے قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:۔ Pregnant Minor Girl Burnt To Death in Bihar عاشق پر حاملہ نابالغ معشوقہ کو جلا کر ہلاک کرنے کا الزام

جڈیجہ نے بتایا کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے اسے گھر چھوڑ کر بھاگنے کی سازش کی۔ اس سازش میں لڑکی کے عاشق سورج کے دوست ملو، میت کے بھائی اور اس کی ماں نے بھی ساتھ دیا۔ ملزم نے پالڈی میں میت کی ماں کو لڑکی کا لباس پہنا کر اس کی پریڈ کروائی تاکہ ایسا لگے کہ وہ بھاگ گئی ہے۔ سورج نے پولیس کو بتایا کہ وہ لڑکی اور میت جوناگڑھ سے پالڈی میت کے گھر آئے تھے۔ اگلے دن لڑکی کسی کو بتائے بغیر میت کے گھر سے کہیں چلی گئی۔ واٹس ایپ پر میسج کیا اور کہا مجھے ڈھونڈنے کی کوشش مت کرنا۔ لیکن ایک ماہ بعد لڑکی کے بھائی نے پالڈی پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی، جس میں کہا گیا کہ وہ سورج کے ساتھ آخری بار جوناگڑھ گئی تھی۔ جس کے بعد وہ دوبارہ واپس نہیں آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.