ETV Bharat / state

Fire Broke Out in a Factory احمد آباد کے کارخانے میں آتِشزدگی، ایک شخص کی موت

احمد آباد کے گومتی پوری علاقہ میں موجود ایک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گومتی پور علاقہ کے ہاتھی کھائی کے پاس ایک کالی داس میل کمپاؤنڈ میں آج دوپہر زبردست آگ لگی۔ اس آگ میں جھلسنے سے 80 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔

احمد آباد کے کارخانے میں لگی آگ، ایک شخص کی موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 4:03 PM IST

Updated : Nov 10, 2023, 9:31 AM IST

احمد آباد: احمد آباد فائر ڈیپارٹمنٹ کو دوپہر میں آگ لگنے کا کال موصول ہوا جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں موقع پر روانہ ہو گئیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کارخانے کے باہر چارپائی پر لیٹے ہوئے ایک 80 سالہ شخص کی موت ہوگئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچے اس سے پہلے ہی موت ہو گئی تھی۔ ان کی خبر سن کر اے سی پی سمیت افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی کہ اس کارخانے کے اندر کئی اور لوگ پھنسے ہوئے ہیں یا نہیں۔ تاہم کارخانے میں دیگر افراد کے پھنسے نہ ہونے کی وجہ سے کارخانے میں کولنگ کا عمل کیا گیا۔ پولیس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کارخانے میں جان بحق ہونے والے شخص کا پوتا افضل کارخانہ چلا رہا تھا۔ جس کی بنیاد پر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
fire in Chandigarh PGI چندی گڑھ پی جی آئی میں بھیانک آگ لگی، جانی نقصان نہیں

واضح رہے کہ گومتی پور میں موجود کالی داس میل کمپاؤنڈ میں رکھے ہوئے پلائی ووڈ میں سب سے پہلے آگ لگی اور اس آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کارخانہ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی متوفی کا بیٹا صفین اللہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے، جہاں اس نے بتایا کہ اس کے والد آرام کرنے گئے تھے اور چارپائی پہ سو رہے تھے کہ کمپریسر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ وہ اس آگ سے باہر نکل نہیں پائے۔ آگ کی لپیٹ میں آگئے اور ان کی موت ہو گئی۔ اس آگ میں کارخانے کے چار کمرے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ اس واقعہ میں مقامی پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ فرنیچر کا کارخانہ جائز تھا یا نہیں اور یہ آگ کیسے لگی؟

Last Updated : Nov 10, 2023, 9:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.