ETV Bharat / state

Indian Fishermen پاکستانی جیل سے ہندوستانی ماہی گیر رہا ہوں گے

کئی بار پاکستان میرین سکیورٹی فورس بھارتی سمندری حدود سے ہندوستانی ماہی گیروں کو یرغمال بنا کر پاکستانی جیلوں میں ڈال دیتی ہے۔ آج بھی کئی ہندوستانی ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ پاکستان نے دیوالی کے موقع پر ان میں سے کچھ ماہی گیروں کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Many indian fishermen are still in Pakistani jails

INDIAN FISHERMEN
INDIAN FISHERMEN
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 10:49 AM IST

پوربندر: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی فورس کے ذریعہ ہندوستانی ماہی گیروں کو اکثر ہندوستانی سمندری حدود سے اغوا کیا جاتا ہے۔ سنہ 2021-22 اور 2019 کے دوران پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں پکڑے گئے درجنوں بھارتی ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ اس دوران انڈیا پاکستان ڈیموکریسی اینڈ پیس فورم کے نیشنل ایگزیکٹو ممبر جیون بھائی جنگی کو پاکستانی جیلوں میں بند ماہی گیروں کو رہا کرنے کا پیغام موصول ہوا ہے۔ چند روز میں رہا کیے جانے والے ماہی گیروں کے ناموں کی فہرست بھی آجائے گی۔

انڈیا پاکستان ڈیموکریسی اینڈ پیس فورم کے نیشنل ایگزیکٹو ممبر جیون جنگی نے کہا کہ ہندوستانی ماہی گیروں کے اہل خانہ کے لیے دیوالی کے موقع پر خوشخبری ہے۔ حکومت پاکستان 9 نومبر کو پاکستانی جیلوں میں قید 80 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرے گی۔ آئندہ 09 نومبر کو 80 ہندوستانی ماہی گیر پاکستانی جیل سے رہا ہو کر واہگہ بارڈر پہنچیں گے اور 12 نومبر کو اپنے وطن ویراول پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی جیل سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

حکومت پاکستان کی جانب سے 80 ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی کی خبر ملنے کے بعد بھارتی ماہی گیروں کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس سے پہلے بھی 199 ہندوستانی ماہی گیر، پھر 200 ماہی گیروں کو رہا کیا گیا اور اب 80 ہندوستانی ماہی گیروں کو پاکستان کی جانب سے رہا کیا جارہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 173 ماہی گیر اب بھی پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ ان کی جلد از جلد رہائی کے لیے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.