ETV Bharat / state

Gujarat Heavy Rain: گجرات میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے درجنوں ہلاک

گجرات میں مسلسل موسلا دھار بارشوں Gujarat Heavy Rain کی وجہ سے ریاست میں اب تک 63 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ آٹھ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

63-killed-in-rain-related-incidents-in-gujarat
گجرات میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے درجنوں ہلاک
author img

By

Published : Jul 12, 2022, 10:11 AM IST

احمد آباد: موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے یکم جون سے اب تک ریاست میں اب تک 63 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے 33 اموات آسمانی بجلی گرنے، 8 دیواریں گرنے، 16 پانی میں ڈوبنے، پانچ درخت گرنے اور ایک بجلی کا کھمبہ گرنے سے ہوئیں۔ یکم جولائی سے اب تک کل 25 مکانات اور 11 جھونپڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 272 جانور مر چکے ہیں۔

انتظامیہ نے آنند، دیو بھومی دوارکا، کچھ، پوربندر، چھوٹاادے پور، تاپی، نوساری، ولساڈ، نرمدا اور ودودرا اضلاع سے کل 10 ہزار 674 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ ان میں سے 6 ہزار 853 اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جب کہ تقریباً 3 ہزار 821 افراد پناہ گاہوں میں ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے گجرات کے وزیر محصول راجندر بھائی ترویدی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ریاست کے آٹھ اضلاع ۔ بھروچ، چھوٹا پور، نرمدا، سورت، تاپی، ڈانگ، نوساری اور ولساڈ میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی کل 18 ٹیمیں بارش سے متاثرہ اضلاع میں بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہیں۔

وزیر نے کہاکہ یکم جون سے اب تک کل 25 مکانات اور 11 جھونپڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ریاست میں اب تک 272 مویشی مر چکے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کو فون کرکے ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے ریاست کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف کی تعیناتی سمیت تمام ضروری مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.