ETV Bharat / state

صحتیاب ہونے والے افراد کوویڈ کیر سینٹر میں تعینات - گحرات

ریاست گحرات میں احمد آباد انتظامیہ نے ایک انوکھے اقدام کے تحت کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو دیگر متاثرین کے کیر سنٹر میں کام کرنے کےلیے رضاکارانہ طور پر جوڑا ہے۔

5 recovered persons volunteer to work at COVID-19 care centre
صحتیاب ہونے والے افراد کوویڈ کیر سنٹر میں مامور
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 1:26 PM IST

احمدآباد میونسپل کمشنر وجئے نہرا نے بتایا کہ جو لوگ کورونا وائرس کو ہرا چکے ہیں ان میں دوبارہ انفیکشن کا امکان کم رہتا ہے جبکہ وہ دیگر مریضوں کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرسکتے ہیں۔

احمدآباد میں کورونا وائرس کے کیسس میں اضافہ ہورہا ہے اور یہاں میونسپل کی جانب کوویڈ کیر سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے والے 18 تا 60 سال کی عمر کے افراد کو رکھا جائے گا جو دیگر عارضوں میں مبتلا نہ ہوں۔

نہرا نے بتایا کہ ان سنٹرس میں رضاکاران طور خدمت انجام دینے کےلیے پانچ افراد جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں راضی کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا سنٹر میں خدمت انجام دینے والوں کو پی پی ای دستیاب کرائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کویڈ کیر سنٹر کو ڈبلیو ایچ او اور مرکزی حکومت کے رہنمایانہ اصولوں کے مطابق قائم کیا گیا ہے جبکہ یہاں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ مناسب تعداد میں دستیاب ہے۔

احمد آباد میں اب تک 243 کیسس مثبت پائے گئے جبکہ ان کی وجہ سے دس اموات بھی ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.