ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز - corona virus in Gujarat urdu news

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس ضمن میں آج گجرات میں 490 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز
گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 12:00 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے بعد پیر کے روز سے گجرات میں ایک ہزار سے بھی کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ وہیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4371 ہوگئی ہے۔

وہیں دوسری جانب گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے 490 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز
گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز

گجرات میں اب تک کل 257340 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا صحتیاب ہو کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 247223 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 707 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 5748 معاملے ایکٹیو ہے، ان میں سے 51 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 5697 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 102، سورت میں 81، بڑودہ میں 71، گاندھی نگر میں 12، بھاؤنگر میں آٹھ، بناس کانٹھا میں دو، راجکوٹ میں 53، سریندر نگر میں ایک، پاٹن میں تین، امریلی میں دو، جام نگر میں چار، مہسانہ میں 10 اور کَچھ میں 14 معاملے درج ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں رفتہ رفتہ کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور اس مہلک وبأ سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کمی آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.