ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 4541 نئے معاملے درج

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4541 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔وہیں گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 افرد ہلاک ہوئے ہیں، جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4697 ہو گئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 4541 نئے معاملے درج
گجرات میں کورونا وائرس کے 4541 نئے معاملے درج
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 10:37 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے اور اب گجرات میں کورونا وائرس کے 4000 سے زائد نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے ۔وہیں اس کے ساتھ کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 افرد ہلاک ہوئے ہیں، جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4697 ہو گئی ہے۔وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 4541 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 26 پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2280 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 22 ہزار 692 ہے،جس میں سے 187 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 22505 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 1296، سورت میں 891، وڈودرا میں 256، گاندھی نگر میں 41، بھاونگر میں 69، بناس کانٹھا میں 74، راجکوٹ میں 340، سریندر نگر میں 22، پاٹن میں118، امریلی میں 30، جام نگر میں 118، مہسانہ میں 91، کچھ میں 48 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.