ریاست گجرات میں پولیس کے سربراہ شیوانند جھا نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون اور کنٹینمنٹ زون والے علاقے میں پولس فورس بی ایس ایف، آر اے ایف، سی آئی ایس ایف،کی ٹیم تعینات کی جائے گی تاکہ کورونا کو دوسرے علاقوں میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔
احمدآباد کے کنٹینمنٹ علاقے میں کوروناوائرس میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی حکومت نے سکیورٹی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی حکومت نے مزید سات نیم فوجی کمپنیز الاٹ کردی ہیں، ان میں چھ کمپنیز بی ایس ایف اور ایک کمپنی سی آئی ایس ایف شامل ہیں۔
ان میں سے بی ایس ایف کی چار کمپنیز کو احمد آباد کے کنٹینمنٹ زون کے لیے الاٹ کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ ہی آر اے ایف کی ایک کمپنی بھی الاٹ کردی گئی ہے۔
احمد آباد میں ایس آر پی اور نیم فوجی دستوں کی کل 38 کمپنیز الاٹ کی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست کے دیگر کنٹینمنٹ علاقوں میں بھی کمپنیز الاٹ کی جائیں گی، وڈوڈرا میں اس وقت دو نیم فوجی کمپنیز ہیں، جبک تین مزید نیم فوجی کمپنیز سورت شہر میں الاٹ کی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ اس سے قبل مختص کی گئی تین کمپنیز ہیں اس طرح سورت کے کنٹینمنٹ علاقے کے لیے کل چھ کمپنیز کو الاٹ کیا جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے مذہبی پروگراموں اور اجتماعات کو بند کرنے کی اپیل کی ہے، کیوں کہ گذشتہ روز احمد آباد کے ایک گرودوارے میں جمع ہونے والے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مذہبی مقامات پر بھی فوج کے دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔