گجرات میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل آغاز سے ہی سست رہا۔ یہاں بہت کم رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ رائے دہندوں نے حق رائے دہی کا استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ احمدآباد میں صرف 37.81 فیصد پولنگ ہوئی جبکہ جام نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں 49.64 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
شام 6 بجے تک ووٹنگ فیصد اس طرح رہا:
احمدآباد میں 37.81
راجکوٹ میں 45.75
سورت میں 42.11
وڈودرا میں 42.84
بھاونگر میں 43.66
جام نگر میں 49.64
بعض اطلاعات کے مطابق مسلم علاقوں میں رائے دہی کا فیصد بہتر رہا۔ وہیں رائے دہی کے فیصد میں کمی کی وجہ سیاسی نمائندوں پر عوامی ناراضگی بتائی جارہی ہے۔ اب 23 فروری کو نتائج کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کونسی پارٹی نے عوامی اعتماد حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔