بی جے پی کے صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے جانے والے فضائی حملے میں 250 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
ریاست گجرات میں 'لکشیہ جیتو' پروگرام کے دوران امت شاہ نے گزشتہ 5 برسوں میں ہونے والے دو اہم شدت پسدانہ حملوں اور اس کے خلاف مرکزی حکومت کی جوابی کارروائی کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ عسکریت پسندانہ حملے کے بعد ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ سرجیکل اسٹرائک اس وقت نہیں ہونی چاہیے۔ اب کیا ہوگا؟ اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 13ویں روز پاکستان میں فضائی حملے کو انجام دیا جس میں 250 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے کہا کہ ہمارا اور مک کی عوام کا حق ہے جاننے کا کہ بالاکوٹ میں کتنوں کو ہلاک کیا گیا، بم کہاں گرایا گیا؟
انہوں نے کہا کہ فضائی حملے کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ 300 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے لیکن امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز اور دی واشنٹن پوسٹ کے رپورٹز کے مطابق اس آپریشن میں کسی کی بھی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔ دیگر غیر ملکی خبر رساں ادارے جس میں خاص طور پر رائٹرز بھی شامل ہے کی رپورٹ کے مطابق صرف ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
خیال رہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکورٹ میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کے کیمپوں کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔