کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4484 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افرد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 2276 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 283241 پر پہنچ گئی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1535 افراد کو ہاسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 10871 ہے،جس میں سے 157 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 10714 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
مزید پڑھیں:
عدالت میں پلیس آف ورشپ کو چلینج کرنے کے بعد کاشی ۔ متھرا کیس پر کیا اثر ہوگا؟
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 601، سورت میں 607، وڈودرا میں 259، گاندھی نگر میں 24، بھاونگر میں 29، بناس کانٹھا میں 7، راجکوٹ میں 145، سریندر نگر میں 8، پاٹن میں 19، امریلی میں 22، جام نگر میں 15، مہسانہ میں 18 اور کچھ میں 18 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔